Brailvi Books

مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے
20 - 105
سامنے اور پیچھے سے باطل نہیں آسکتا اور نہ ہی کوئی چیزاسے منسوخ کرسکتی ہے ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات ہمیشہ کے لئے باقی ہیں،انہی میں سے ایک قرآنِ مجید ہے اوروہ معجزات جو ایک ایک کرکے قيامت تک ظاہرہوتے رہیں گے۔
    اور حضورِ اکرم، نورِ مجسَّم،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم محشر میں بھی سب سے کامل ہوں گے کہ اس دن لوائے حمد(يعنی حمدکا جھنڈا)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ہوگا اور انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام اس کے نیچے ہوں گے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان کے قائد اور شفیع ہوں گے اور قیامت کے دن سب سے پہلے شفاعت فرمانے والے بھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہی ہوں گے۔
    سرکارِ اَبد قرار،شفیعِ روزِشمار، محبوبِ پرورد گارعزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت سب سے پہلے قبول کی جائے گی ۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مقامِ محمودپر جلوہ افروز ہوں گے ، اس دن سب سے زیادہ امتی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ہوں گے ۔ جنت جسے دارِجزأ بھی کہتے ہیں،اس میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا درجہ سب درجات سے اعلیٰ ہوگا ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مقامِ وسیلہ کے مالک ہیں جو کہ جنت کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے ،جسے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے علاوہ کوئی بھی نہ پاسکے گا۔
    اورآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی اُمّت تمام اُمتوں سے افضل ہے۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اُمتی شفاعت کریں گے اور ان کی شفاعت مقبول ہوگی ،ان اُمتیوں میں صدیق ، شہداء اور صالحین ہوں گے۔
    آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں،آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا ذکرخالقِ ارض وسماء(يعنی زمین وآسمان کو پیداکرنے والے )کے ذکرکے ساتھ بلند ہوگا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم حوضِ کوثر کو زینت بخشیں گے،قیامت کے دن آپ
Flag Counter