مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے |
اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اَنبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام کی راہ چلنے کاحکم فرمایاپس ہر وہ چیزجواُن کے لئے با عث ہدایت تھی اس کی اقتدأ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر بھی واجب ہے اورآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم واجب ترک کرنے سے معصوم ہیں ۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تمام سابقہ انبیاء کرام عليہم الصلوٰۃو السلام کی ہدایت لے کرآئے پس آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ بابر کات میں ہر وہ چیزجمع ہوگئی جو متفر ق طور پر اُن میں پائی جاتی تھی ۔
اللہ عزوجل نے سابقہ انبیاء کرام عليہم الصلوٰۃو السلام سے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت پر ایمان لانے کا پختہ عہد لیا،اسی لئے (شبِ معراج)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ان سے آگے بڑھے اور نماز پڑھائی ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے شرف وفضیلت کے لئے اِتناہی کافی ہے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء کرام عليہم الصلوٰۃو السلام کے امام ہیں۔
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم دعوتِ دین میں بھی سب سے کامل ہیں اس لئے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی شریعت تمام انبیاء کرام عليہم الصلوٰۃ والسلام کی شریعتوں کے لئے ناسخ ہے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت ان کے لئے اور ان کے امتیوں کے لئے عام ہے۔پس آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم امام اور وہ سارے مقتدِی ہیں۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم متبوع (يعنی جس کی اتباع کی جائے)اور وہ تمام تابع(يعنی اِتباع کرنے والے)ہیں ۔
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات سب سے کامل ہیں اس لئے ہرنبی عليہ السلام کے معجزہ کی مثل یااس سے اکمل معجزہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کوعطافرمایا گيا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ بابر کات ایسے معجزات کے ساتھ مختص ہے جو کسی اورنبی عليہ السلام کوحاصل نہیں۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی کتاب (يعنی قرآنِ کریم) تمام کتابوں سے اَشرف واکمل اور وہ ایسی محفوظ کتاب ہے کہ اس کی طر ف اس کے