مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے |
خاص ہوئے وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میں سب سے بڑھ کر پورے کمال کے ساتھ بدرجہ ـ اَتَم پائی جاتی ہے پس آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت ورسالت سب سے اَتم اوراکمل ہے اورآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اللہ عزوجل کے خليل ہونے کے ساتھ ساتھ محبوب بھی ہیں۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیدارِ الٰہی عزوجل کے ساتھ ساتھ ہم کلام ہونے کا شرف بھی بخشا گیا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو قُربِ خاص کے لئے منتخب فرمایا گیا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سب سے زیادہ حسین اوراَخلاق میں سب سے اعلیٰ ہیں۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کومغفرت کے ساتھ عصمت کاکمال بھی حاصل ہے اورآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہی سب سے قریب اور لائق اِتباع ہے۔
اگر عرب کی فصاحت وبلاغت میں دیکھاجائے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہر مقام میں اعلیٰ او ر اکمل ہیں اور اگر اخلاق کی پاکیزگی اور حسب ونسب کی بزرگی کو دیکھا جائے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہر لحاظ سے سب سے کامل ہیں۔
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اخلاقِ کر یمہ کی تکمیل کے لئے بھیجاگیااورسب سے بہترزمانے اورپاکبازگھرانوں میں مبعوث فرمایا گیا۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایسی برگزیدہ ہستی ہیں جنہيں حضرت سيدنااسماعیل علیٰ نبينا و علیہ الصلوٰۃ و السلام کی اولاد سے اختیار کیا گیا،آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہدایات اور عبادات کے امام ہیں ، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سبب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اگلوں اور پچھلوں کے گناہ معاف کر دیئے گئے ۔ اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے:
أوْلٰئِکَ الَّذِیْنَ ھَدَی اللہُ فَبِھُدٰھُمُ اقْتَدِہْ(پ۷،الانعام:۹۰)
ترجمہ ـ کنزالایمان:یہ ہیں جن کو اللہ نے ہدایت کی تو تم انہیں کی راہ چلو۔
اللہ عزوجل نے ہدایت کے معاملے ميں حضورِ اَکرم،نورِ مجسَّم، شاہِ بنی آدم صلی