مدنی آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے روشن فیصلے |
کرنے کے لئے اسے حاصل نہ کریں کیونکہ اس (باطنی)علم کے مطابق عمل کرنا اقتضائے شرع کے منافی ہے اور میرے لئے یہ مناسب نہیں کہ میں اس (ظاہری) علم کو حاصل کرو ں اور اس کے مطا بق عمل کرنے لگو ں اس لئے کہ وہ اقتضائے حقیقت کے منافی ہے اسی لئے اگر نبئ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرنے والے کسی ولی پر حقیقتِ حال آشکار ہو جائے تو اس کے لئے یہ جائز نہیں کہ اسے حقیقت کے مطابق نافذ کرے بلکہ اس پر لازم ہے کہ ظاہری حکم ہی نافذ کرے ۔
( شیخ سراج الدین بلقینی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا کلام ختم ہوا ۔)
علامہ کمال الدین زملکانی شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی ۱؎ (727-667ھ)جو کہ مجتہدین میں سے ہیں، ''تَحْقِیْقُ الْاُوْلیٰ مِنْ اَھْلِ الرَّفِیْقِ الْاَعْلٰی۲؎''کے نام سے موسوم اپنی کتاب میں فرماتے ہیں:'' معقول بات یہ ہے کہ نبئ کریم،رء وف رحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی ذاتِ بابرکات ، دعوتِ دین اور محشر کے اعتبار سے سب سے کامل ہیں اور یہ تمام باتیں مقام ومرتبہ کی خوبیوں سے ہیں۔''
سرکارِدوعالم،نورِمجسَّم،شاہِ بنی آدم صلي اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی ذاتِ والا صفات میں سب سے کامل اس لئے ہیں کہ ہر وہ مرتبہ اور صفت جس کے ساتھ کوئی نبی