حضرت سيدنااِبن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہماحضرت سيدنا اُبی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت فرماتے ہيں کہ رسولِ اَکرَم،نورِمجسَّم،شاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سيدنا موسیٰ کلیم اللہ علیٰ نبينا وعلیہ الصلوٰۃ و السلام کی حضرت سيدناخضر علی نبيناوعلیہ لصلوٰۃ و السلام کے ساتھ ملاقات کا واقعہ ذکر فرمایا، ساتھ ہی حضرت سيدنا خضر علی نبيناوعلیہ لصلوٰۃ و السلام کے لڑکے کو قتل کرنے اور حضرت سيدنا موسیٰ علیٰ نبينا وعلیہ الصلوٰۃ و السلام کے اس پر اعتراض کرنے کو بیان فرمایا ، حضرت سيدنا خضر علیہ السلام نے ان سے فرمایا: ''اے موسیٰ (علیہ السلام) !مَیں اللہ عزوجل کی طرف سے ایسے علم پر مامور ہوں جو مجھے اللہ عزوجل نے سکھایا ہے ۔ آپ کے لئے یہ مناسب نہیں کہ آپ اسے جانیں اورآپ ایسے علم پر مامور ہیں جو اللہ عزوجل نے آپ کوسکھایا ہے میرے لئے یہ مناسب نہیں کہ میں اسے جانوں ۔''