جواب:جواباً دارالافتاء اہلسنّت کے ایک مفتی صاحب کی تحقیق چند الفاظ کے ردّ و بدل کے ساتھ پیش کی جاتی ہے:’’ جَل پَری ‘‘یعنی’’پانی کی پری۔‘‘ اورجل مانَس یعنی دریائی انسان محض افسانوی کردار ہیں تا حال ان کا کوئی سائنسی ثبوت منظر عام پر نہیں آیا، البتّہ حیوانیات پر لکھی قدیم کتب میں اس طرح کی مچھلیوں کا ذِکر ملتا ہے کہ جن کی شکل یا بعض اعضاء انسانوں سے کسی حد تک ملتے جلتے ہیں ۔
رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔