Brailvi Books

مچھلی کے عجائبات
51 - 55
کہتے ہیں حالانکہ ہر مچھلی کی طرح وہ بھی حلال ہے۔ اگر کوئی کیکڑاپھنس گیا تو    بے چارے کی شامت ہی آجاتی ہے یا تو پٹخ پٹخ کر ماردیتے ہیں یا بعض اوقات مین روڈ (Main Road) پر زندہ پھینک دیتے ہیں تاکہ گاڑیوں تلے کچل جائے، یہ جانوروں کی بِلاوجہ ایذا رسانی ہے۔ جانوروں پر بھی رَحْم کرنا سیکھئے۔ یادرکھئے! جو رحْم کرتا ہے ، اُس پر رَحم کیاجاتاہے اور جو رَحم نہیں کرتا، اُس پررَحم نہیں کیا جاتا۔’’بخاری شریف‘‘ میں حضرتِ سیِّدُناجَریربن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ الْمُرْسَلِیْن، جَنَابِ رَحمَۃٌ لِّلْعٰلَمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشادفرمایا: ’’مَنْ لَّا یَرْحَمُ لَا یُرْحَمُ‘‘ یعنی جو رَحْم نہیں کرتا، اُس پر رَحْم نہیں کیاجاتا۔(بُخَارِی ج۴ ص۱۰۳ حدیث ۶۰۱۳)حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن عَمرو  رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ سَیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن ،رَحمَۃٌ لِّلْعٰلَمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ رحمت نشان ہے: ’’ رحْم کرنے والوں پررَحْمٰن عَزَّوَجَلَّ  رحم فرماتا ہے، (اسلئے اے بندو!) زمین والوں پرتم رَحْم کرو،تم پروہ رَحْم فرمائے گا جس کی حُکومت آسمان پرہے۔‘‘                     				 					 ( تِرمِذی ج۳ ص۳۷۱ حدیث ۱۹۳۱ )

کیا جل پری کا وُجُود ہے؟
سُوال: ’’جل پری‘‘اور جل مانَس یعنی دریائی انسان کے کیا معنیٰ ہیں ؟ آیا یہ خیالی مخلوق ہے یا اِس کا کوئی وُجُود بھی ہے؟