Brailvi Books

مچھلی کے عجائبات
47 - 55
سوکھی مچھلی کھاناکیسا؟
سُوال:خشک مچھلی حلال ہے یا حرام؟ 
جواب:حلال ہے البتّہ اِس میں بدبُو ہوتی ہے اب بدبُو کس نوعیّت کی ہے آیا عارِضی (Temporary)ہے یا دائمی(Long Lasting) اِسی پر مُمانَعت ہونے نہ ہونے کا دارو مدار ہے۔ یادرہے!جس آدمی کے منہ یا بدن سے بد بو آتی ہو اُسے مسجد میں جانا حرام اور جماعت میں شامل ہونا مَمنُوع ہے۔

باسی مچھلی کھاناکیسا؟ 
سُوال: باسی مچھلی کھاناکیسا؟ 
جواب: اگر ابھی سڑی نہیں ہے تو کھا نے میں حَرَج نہیں البتّہ سڑی ہوئی مچھلی یا گوشت نہیں کھا سکتے۔   دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1548 صَفْحات پر مشتمل کتاب ، ’’فیضانِ سنّت ‘‘ جلد۱ صَفْحَہ327پر ہے : گوشت سڑگیا تو اس کا کھانا حرام ہے۔ خراب ہونے کی علامت یہ ہے کہ اُس میں پَھپُھوندی، بدبُو یا کھٹّی بُو پیدا ہوجاتی ہے۔ اگرشوربہ ہوتو اُس پر جھاگ بھی آجاتا ہے۔دالیں ، کھچڑا اورٹماٹریا کھٹائی والا سالن جلد خراب ہوتا ہے۔
تازہ اورباسی مچھلی کی پہچان
سُوال: کیاتازہ اورباسی مچھلی کی کوئی پہچان بھی ہے؟