یادداشت ، غذاؤں اور صحّت کے بارے میں سوالنامے فراہم کر کے 4سال تک ان کی تحقیق کی جس کے دَوران معلوم ہوا کہ پھل ،سبزیاں اور مچھلی کا تیل زیادہ استعمال کرنے والوں کی یادداشت دوسروں سے بہتر ہوتی ہے۔ایک طبیب کاکہناہے : ہند کی ریاست ’’کیرالہ‘‘ کے ایک صاحِب نے بیرون ملک مجھے بتایا کہ کیرالہ کے لوگ رِیاضی (جس میں حساب،الجبرا اور جیومیڑی وغیرہ شامل ہوتا ہے ) سائنس اور دنیا کے دیگر مشکل ترین عُلُوم میں کافی باکمال ہوتے ہیں۔ میں نے اس کمال کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے :مچھلی اور مچھلی کے سر کا استِعمال۔
کیکڑا حلال ہے یا حرام؟
سُوال: کیکڑا حلال ہے یا حرام؟
جواب:حرام ہے۔ مچھلی کے سوا دریا کا ہرجانور کھاناحرام ہے۔
مَلِکُ الْعُلَماء امام علاؤالدین ابوبکر بن مسعودکاسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّورانی اس بارے میں فرماتے ہیں : اللّٰہُ رَحْمٰن عَزَّوَجَلَّ کافرمان عالیشان ہے: وَیُحَرِّمُ عَلَیۡہِمُ الْخَبٰٓئِثَ (پ۹اَلْاَعْرَاف۱۵۷)
ترجَمۂ کنزُالایمان: اورگندی چیزیں ان پرحرام کرے گا۔
اور مینڈک، کیکڑا اور سانپ وغیرہ خبائث (گندی چیزوں)میں سے ہیں۔ (بَدائِعُ الصَّنائِع ج۴ ص ۱۴۴)میرے آقا اعلیٰ حضرت ،امامِ اَہلسنّت ،مجدِّدِ دین و