Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
98 - 415
گائے یا سات بکریاں لازم ہیں ۔لیکن اگر اس کے بعد ہو تو اس پر اونٹ لازم ہوتا ہے، لیکن حج فاسد نہیں ہوتا۔

    (۵)جماع کی طرف لے جانے والے امور جیسے بوسہ لینا اور چھونا ،کہ عورتوں کے ساتھ ایسا کرنے (سے مذی وغیرہ نکلنے) کی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یہ عمل حرام ہے۔ اس پر ایک بکری لازم ہے اسی طرح مشت زنی کرنا،نکاح کرنا یا نکاح کروانا حرام ہے لیکن اس میں قربانی نہیں کیونکہ(حج وعمرہ میں) نکاح منعقد نہیں ہوتا۔۱؎

    (۶)خشکی کے پرندے کا شکار کرنا یعنی جو جانور کھایا جاتا ہے یاجو حلال اور حرام کے ملاپ سے پیدا ہو، اگر وہ(محرم) کسی جانور کو قتل کرے تو اس کی مثل جانور جو اس کے گوشت کے قریب ہو لازم ہوگا اس معاملہ میں خلقت میں قریب ہونے کی رعایت رکھی جائی گی۔ وَاللہُ اَعْلَمُ۔
سفرِحج کے آداب

سفرِ حج کے دس آداب ہیں :

پہلا ادب:
    یہ نکلنے کے آغاز سے احرام تک کے سفر کے متعلق ہے اور اس میں آٹھ چیزیں ہیں۔

    (۱)توبہ کرنا، جن لوگوں کے حقوق زبردستی غضب کئے انہیں واپس کرنا، قرض لوٹانا،جن لوگوں کا نفقہ لازم ہے واپسی تک ان کے نفقہ کا انتظام کرنا، امانتوں کا واپس کرنا اور حلال مال لے کر جانا ۔

    (۲)نیک دوست تلاش کرنا جو دین میں اسے فائدہ دے۔

    (۳)گھر سے نکلنے سے پہلے دورکعتیں پڑھنا اور ان میں سورۂ
''قُلْ یٰاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ''
اور سورۂ
''قُلْ ھُوَ اللہُ اَحَدٌ''
پڑھے جب فارغ ہو جائے تو ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کرے،''اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!تو ہی سفرمیں مدد گار ہے اور اہل وعیال،مال اور دوستوں کی حفاظت کرنے والا ہے۔ ہمیں اور ان کو ہر آفت، مصیبت اور بلا سے محفوظ رکھ۔

    (۴)جب گھر کے دروازے پر پہنچے تو کہے،'' اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے شروع ،میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ پر بھروسہ کیا، نیکی
۱؎:احناف کے نزدیک:'' احرام کی حالت میں نکاح ہو سکتا ہے کسی احرام والی عورت سے نکاح کیا تو اگر نفل کا احرام ہے کُھلوا سکتا ہے اور فرض کا ہے تو دوصورتیں ہیں ۔اگر عورت کا محرم ساتھ میں ہے تو نہیں کھلوا سکتا ،اور مَحرم ساتھ میں نہ ہو تو فرض کا احرام بھی کھلوا سکتا ہے۔ اور اگر اس کا مُحرمہ ہونا معلوم نہ ہو اور جماع کر لیا توحج فاسد ہو گیا۔''    (الفتاوی الھندیۃ،کتاب المناسک، الباب السابع عشر في النذر بالحج ،ج۱،ص۲۶۴)
Flag Counter