Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
97 - 415
ممنوعاتِ حج وعمرہ

حج و عمرہ میں ممنوع امور: ۱؎
 (۱)قمیص،شلوار،موزے اور عمامہ باندھنابلکہ اسے ایک ازار اور ایک رداء(دوچادریں)اور چپل پہننا چاہے ،اگر چپل نہ ہوں تو جوتوں کو ٹخنوں کے نیچے سے کاٹ دے اگر چادر نہ ہو تو شلوار پہن لے (اس صورت میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے نزدیک دم لازم ہوگا )اور کمر بند باندھنے یا کجاوے کے سائے میں بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں لیکن وہ اپنا سر نہیں ڈھانپے گا کیونکہ اس کے احرام کا تعلق سر کے ساتھ ہے عورت سلا ہوا لباس پہن سکتی ہے البتہ وہ ایسی چیز کے ساتھ چہرے کو نہ ڈھانپے جو اس کے چہرے کو چھوتی ہو کیونکہ اس کا احرام اس کے چہرے میں ہے۔

    (۲)خوشبو لگانا۔ اورہر اس چیز سے بچنا جسے عقلمند لوگ خوشبو کہتے ہیں اگر اس نے خوشبو لگائی یا سلا ہوا کپڑا پہنا تو اس پر دم میں بکری لازم ہو گی۔

    (۳)بال کٹوانا اور ناخن تراشنا ان دونوں صورتوں میں فدیہ ہے اور وہ بکری کی قربانی کرنا ہے البتہ سرمہ لگانے، حمام میں داخل ہونے، رگ کٹوانے ،پچھنے لگوانے اور بالوں میں کنگھی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

    (۴)جماع کرنا، اگر جانور ذبح کرنے اور سرمنڈانے سے پہلے جماع کرے تو یہ حج کو توڑدیتا ہے اور اس میں اونٹ،
۱؎:احناف کے نزدیک احرام میں یہ کام حرام ہیں :'' احرام باندھتے ہی یہ کام ناجائز ہو گئے۔عورت سے صحبت،بوسہ، مساس(یعنی چُھونا) ،گلے لگانا ، اُس کے اندامِ نہانی پر نگاہ جبکہ یہ چاروں باتیں بشہوت ہوں،عورتوں کے سامنے اس کام کا نام لینا، فحش ،  گناہ ہمیشہ حرام تھے اب اور سخت حرام ہوگئے ، کسی سے دنیوی لڑائی جھگڑا، جنگل کا شکار ، اُس کی طرف شکار کرنے کو اشارہ کرنا یا کسی طرح بتانا، بندوق یا بارود یا اُس کے ذبح کرنے کو چھُری دینا،اس کے انڈے توڑنا۔پَر اُکھیڑنا، پاؤ ں یا بازو توڑنا ، اُس کا دودھ دوہنا ، اُس کاگوشت یا انڈے پکانا، بھوننا ، بیچنا ،خریدنا ،کھانا اوراپنا یا دوسرے کا ناخن کتر نا یا دوسرے سے اپنا کتروانا ، سر سے پاؤں تک کہیں سے کوئی بال کسی طرح جداکرنا ، منہ یا سر کسی کپڑے وغیرہ سے چھپانا۔بستہ یا کپڑے کی بقچی یا گٹھر ی سر پر رکھنا،عمامہ باندھنا ، بُرقع، دستانے پہننایا موزے یاجُرابیں وغیرہ جو وسط ِ قدم کو چھپائے (جہاں عربی جوتے کا تسمہ ہوتا ہے) پہننااگر جوتیاں نہ ہوں تو موزے کاٹ کر پہنیں کہ وہ تسمہ کی جگہ نہ چھپے۔ سلا کپڑاپہننا ،خوشبوبالوں یا بدن یاکپڑوں میں لگانا،ملا گیری یا کسم، کیسر غرض کسی خوشبو کے رنگے کپڑے پہننا جب کہ ابھی خوشبودے رہے ہوں۔خالص خوشبو مشک، عنبر، زعفران، جاوتری، لونگ، الائچی ،دار چینی، زنجبیل وغیرہ کھانا، ایسی خوشبو کا آنچل میں باندھنا جس میں فی الحال مہک ہو جیسے مُشک، عنبر ،زعفران۔ سر یا داڑھی کو خطمی یا کسی خوشبودار ایسی چیز سے دھونا جس سے جوئیں مر جائیں۔ وسمہ یا مہندی کا خضاب لگانا،گوند وغیرہ سے بال جمانا،زیتون یاتِل کا تیل اگر چہ بے خوشبو ہو بالوں یا بدن میں لگانا،کسی کا سر مونڈنا اگر چہ اُس کا احرام نہ ہو،جُوں مارنا،پھینکنا، کسی کو اس کے مارنے کا اشارہ کرنا،کپڑا اس کے مارنے کو دھونایا دھوپ میں ڈالنا،بالوں میں پارہ وغیرہ اس کے مارنے کو لگانا غرض جُوں کے ہلاک پرکسی طرح باعث ہونا۔'' 

(بہارِ شریعت، احرام کابیان،حصہ۶،ص ۲۷۔ بحوالہ فتاوٰی رضویہ،ج۱۰،ص۷۳۲)
Flag Counter