| لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ) |
شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے:''بہترین روزے میرے بھائی حضرت داؤد علیہ السلام کے روزے ہیں۔''
(جامع الترمذی ،ابواب الصوم ،باب ماجاء فی سرد الصوم ،الحدیث۷۷۰،ص۱۷۲۳)
اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے اس فرمان میں اس طرف اشارہ فرمایاہے کہ'' مجھ پر دنیا اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں پیش کی گئیں لیکن میں نے انہیں لینے سے انکار کر دیا اور میں نے کہا میں ایک دن بھوکا رہوں گا اور ایک دن کھاؤں گا ،جب میں کھاؤں گا تو تیری حمد بیان کروں گا اور جب بھوکا ہوں گا تو تیری بارگاہ میں اِلتجا کروں گا۔''
(جامع ترمذی ،ابواب الزھد ،باب ماجاء فی الکفاف والصبر علیہ ،الحدیث۲۳۴۷،ص۱۸۸۷تا۱۸۸۸، مفہوماً)
حدیث پاک میں ہے کہ'' آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے کبھی بھی رمضان المبارک کے علاوہ کسی مہینے کے مکمل روزے نہ رکھے۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الصیام ،باب صیام النبی فی غیر رمضان ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۲۷۲۴،ص۸۶۳)