Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
76 - 415
حالت میں اس گھڑی دل میں دعا مانگیں پھر امام ان کی طرف منہ کرکے خطبہ ختم کردے اورچادریں اسی طرح الٹی ہوئی ہوں حتی کہ چادریں بھی اس وقت اتاریں جب پہنے ہوئے کپڑے تبدیل کریں اور دعا کریں: ''اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! جس طرح تونے ہمیں دعا کا حکم دیا اور قبولیت کا وعدہ فرمایا ہم نے تیرے حکم کے مطابق دعا مانگی تو اپنے وعدۂ کرم کے مطابق قبول فرما اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! ہم پراحسان فرما ۱ور ہمارے گناہ بخشش دے ، ہمیں بارش عطا فرما اور اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم فرمانے والے! اپنی رحمت سے ہمارے لئے رزق کو کشادہ کر دے۔
بقیہ حاشیہ۔۔۔۔۔۔کرنے والے اور بچے دودھ پینے والے نہ ہوتے تو تم پر شدّت سے عذاب کی بارش ہوتی۔''

    اس وقت بچے اپنی ماؤں سے جدا رکھے جائیں اور مویشی بھی ساتھ لے جائیں۔ غرض یہ کہ توجۂ رحمت کے تمام اسباب مہیّا کریں اور تین دن متواتر جنگل کو جائیں اور دُعا کریں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ امام دو رکعت کے ساتھ نماز پڑھائے اور بہتر یہ ہے کہ پہلی میں سَبِّحِ اسْمَ اور دوسری میں ھَلْ اَتٰکَ پڑھے اور نماز کے بعد زمین پر کھڑا ہو کر خطبہ پڑھے اور دونوں خطبوں کے درمیان جلسہ کرے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک ہی خطبہ پڑھے اور خطبہ میں دُعا و تسبیح و استغفار کرے اور اثنائے خطبہ میں چادر لوٹ دے یعنی اوپر کا کنارہ نیچے اور نیچے کا اوپر کر دے کہ حال بدلنے کی فال ہو۔

    خطبہ سے فارغ ہو کر لوگوں کی طرف پیٹھ اور قبلہ کو منہ کرکے دُعا کرے۔ بہتر وہ دُعائیں ہیں جو احادیث میں وارد ہیں اور دُعا میں ہاتھوں کو خوب بلند کرے اور پشتِ دست(یعنی ہاتھوں کی پشت) جانب آسمان رکھے(یعنی اور دعاؤں میں تو قاعدہ یہ ہے کہ ہتھیلی آسمان کی طرف ہو ،اور اس میں ہاتھ لوٹ دیں کہ حال بدلنے کی فال ہو)۔''    (بہارشریعت، نماز استسقا کابیان، حصہ۴،ص۱۴۲)
Flag Counter