Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
53 - 415
کے باہر والے حصہ پر پھیرے پھر احتیاطا ہتھیلیوں کو کانوں پر رکھے اور تین بار اس طرح کرے اوریہ پڑھے۔
اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ اللَّذِیْنَ یَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَیَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَہُ،اَللّٰہُمَّ اَسْمِعْنِیْ مُنَادِیَ الْجَنَّۃِ مَعَ الْاَبْرَارِ۔
ترجمہ : اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے ان لوگوں میں سے کردے جو بات کو غور سے سنتے ہیں پھر اچھی بات کی اتباع کرتے ہیں۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے نیک لوگوں کے ہمراہ جنت کے منادی کی آواز سنا دے۔

    پھر اپنی گردن کا مسح کرے۔ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے:
مَسْحُ الرَّقَبَۃِ اَمَانٌ مِّنَ الغُلِّ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ
ترجمہ :گردن کا مسح بروز قیامت طوق سے امن کا ضامن ہوگا۔ ''
(کشف الخفاء ،حرف المیم ،الحدیث۲۲۹۸،ج۲،ص۱۸۶)
     گردن کا مسح کرتے ہوئے یہ دعا پڑھے:
اَللّٰہُمَّ اَعْتِقْ رَقَبَتِیْ مِنَ النَّارِوَاَعُوْذُبِکَ مِنَ السَّلَاسِلِ وَالْاَغْلَالِ۔
ترجمہ : اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میری گردن آگ سے آزاد فرما اور میں طوق اور زنجیروں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔

    پھر دائیں پاؤں کو تین مرتبہ دھوئے اور بائیں ہاتھ کی چھنگلی سے دائیں پاؤں کی انگلیوں کا نیچے سے اوپر کی طرف خلال کرے دائیں پاؤں کی چھنگلی (یعنی چھوٹی انگلی) سے ابتداء کرکے بائیں پاؤں کی چھوٹی انگلی پر ختم کرے۔اوریہ دُعا پڑھے:
اَللّٰہُمَّ ثَبِّتْ قَدَمِیْ عَلَی الصِّرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَامُ فِی النَّارِ۔
ترجمہ : اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میرے قدم کوپل صراط پر قائم رکھنا جس دن قدم پھسل کرجہنم میں جائیں گے۔

    (پاؤں دھوتے وقت) پانی نصف پنڈلی تک پہنچائے، اور بایاں پاؤں دھوتے وقت یہ دُعا پڑھے:
'' اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ تَزِلَّ قَدَمِیْ عَنِ الصِّرَاطِ یَوْمَ تَزِلُّ اَقْدَامُ الْمُنَافِقِیْنَ۔
 ترجمہ :اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میں پل صراط پر سے قدم پھسلنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ اس دن مجھے ثابت قدم رکھ جس دن منافقین کے قدم پھسل رہے ہوں گے۔''

    جب وضو سے فارغ ہو تو یوں کہے :
''اَشْھَدُ اَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًاعَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ
ترجمہ :میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اس کے بندۂ خاص اور رسول ہیں۔'' 

    پھر یہ دعا کرے :
'' سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَمِلْتُ سُوْءً وَظَلَمْتُ نَفْسِیْ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ فَاغْفِرْلِیْ وَتُبْ عَلَیَّ اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمِ، اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ اْلمُتَطَھِّریْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنْ عِبَادِالصّٰلِحِیْنَ،وَاجْعَلْنِیْ صُبُوْرًاشُکُوْرًا،وَاجْعَلْنِیْ اَذْکُرُکَ ذِکْرًا
Flag Counter