Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
374 - 415
    حدیثِ شریف میں ہے: ''عقل مند کے لئے چار گھڑیاں ہونی چاہیں جن میں سے ایک ساعت وہ اپنے نفس کے محاسبہ کے لئے مقرر کرے ۔''
(شعب الایمان للبیھقی، باب فی تعدید نعم اﷲ وشکرھا، فصل فی فضل العقل، الحدیث۴۶۷۷،ج۴،ص۱۶۴)
    امیرالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمرفا روق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں ہے کہ ''جب رات ہو جاتی تو آپ اپنے پاؤں پر درہ مارتے اوراپنے آپ سے پوچھتے کہ آج تم نے کیا عمل کیا ؟''

    پس اس سے معلوم ہوا کہ تمہیں دن کے آخری حصے میں اس دن کے اعمال کے بارے میں اپنے نفس کا محاسبہ کرنا چاہے۔
چوتھا مقام :کوتاہی پرسزا دینا:
    اِحتساب کے بعد بھی اگر نفس عبادت میں کوتا ہی برتے اور گناہ کا ارتکاب کرے، توانسان اپنے نفس کو کھلی چھٹی نہ دے، کیونکہ اسے مہلت دینے کی صورت میں گناہوں کا اِرتکاب آسان ہوجائے گا، اگر نفس کی خواہش کے مطابق کوئی مشتبہ لقمہ کھائے تو اسے نفس کو بھوکارکھ کر سزا دینی چاہے، اگر کسی غیر محرم کو دیکھے تو آنکھ کودیکھنے سے روک کر اوربیدار رکھ کرسزا دے،اسی طرح دیگر اعضائے جسم کو شہوت سے نہ رکنے پرسزا دے، اسی طرح آخرت کی راہ پر چلنے والوں کے بارے میں منقول ہے ۔
پانچواں مقام: مُجَا ہد ہ کرنا:
    مجاہدہ یہ ہے کہ اگر نفس سے خیانت ظاہر ہو تو وہ اسے سزا دے اور اگر وہ نیکی نہ کرے اور اطاعت بجا نہ لائے تو نفس کا مجاہدہ کرے اور اسے سخت مجاہدات پر امادہ کرے مثلاً اگر وہ نماز باجماعت یانوافل میں سستی کرے تو پوری رات عبادت میں جاگنا اپنے اوپرلازم کرے ،لیکن اگر وہ شب بیداری سے انکار کر ے ،تو اپنے نفس پر مجاہد ہ کی فضیلت میں وارِد ہونی والی آیات واحادیث پڑھے ۔
چھٹا مقام: جھڑکنا :
    یاد رکھو! تمہارا سب سے بڑا دشمن تمہارا نفس ہے ،جو تمہارے پہلوؤں میں ہے۔ اسے یوں پیدا کیا گیا کہ وہ برائی کا حکم دینے والا، شرکی طر ف مائل ہونے والا اور نیکی سے بھاگنے والاہے اورتمہیں حکم دیا گیا ہے کہ اپنے نفس سے مجاہدہ کرو ،اسے زبردستی اپنے رب عَزَّوَجَل کی عبادت کی طرف مائل کرو اورعبادات کرنے اور شہوات ترک کرنے کے ساتھ اسے پاک کرو۔ اگر تم اسے بالکل ڈھیل دے دو گے، تو وہ سر کش ہوجائے گا، بھاگ جائے گا اور تجھ پر غالب آجائے گا ،تو اس کے بعد تیری اطاعت نہ کریگا۔ اگر تم اسے مسلسل جھڑکتے اور عتاب کرتے رہوگے، تو یہ تمہاری اطاعت کریگا اور تر قی کر کے نفس لوَّامہ بن جائے گا اور اسی طرح
نفسِ لَوَّامَہ نفسِ
Flag Counter