Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
346 - 415
کی سچائی، امانت ، عنایت ، ہدایت اورشفقت اسے معلوم ہوتی ہے۔ 

    (۲)۔۔۔۔۔۔ دوسرا درجہ یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ اس کا حال ایسا ہو جیسے بچے کا حال اپنی ماں کے ساتھ ہوتاہے کہ اس کے سواکسی کو نہیں پہچانتااورتمام امور میں اسی کی پناہ لیتا ہے اوریہی اس کا پہلا خیال ہوتاہے جو اس کے دل میں پیدا ہوتاہے۔ یہ وہ مقام ہے جو اس بات کا تقاضاکرتاہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رحم و کرم پر بھروسہ کرتے ہوئے اس کے سوا کسی سے سوال نہ کیا جائے۔

    (۳) ۔۔۔۔۔۔تیسرا درجہ بیمار کی زردی کی طرح ہے کبھی ہمیشہ رہتی ہے اورکبھی زائل ہوجاتی ہے۔

     اگر تم سوال کرو، کہ کیا ان احوال میں بندے کے ساتھ تدبیر اوراسباب کا تعلق باقی رہتاہے ؟ تو جان لیجئے ! تیسرا درجہ تو تدبیر کی بالکل نفی کرتاہے جب تک یہ حالت باقی رہے اوردوسرامقام بھی ہر تدبیر کی نفی کرتاہے،ہاں!اللہ عَزَّوَجَلَّ سے فریاد کرنا اورسوال کرنا باقی رہتاہے جیسے بچہ صرف اپنی ماں کو پکارتاہے۔
مُتَوَکِّلِیْن کے اعمال کا بیان
    بعض لوگوں کا گمان ہے کہ متوکل کوایسا ہونا چاہے، جیسے قصاب کے پھٹے پر گوشت کا ٹکڑا رکھا ہوتا ہے لیکن یہ غلط ہے۔
اعمالِ متوکلین کی اقسام:
     ہم کہتے ہیں، متوکلین کے اعمال دو اقسام میں منقسم ہوتے ہیں:(۱)نفع بخش چیز کا حاصل کرنا اور اس کی حفاظت کرنا (۲) نقصان دہ چیز کو دور کرنا اوراسے ختم کرنا۔ 

    (۱)نفع بخش چیز کا حاصل کرنا: رہانفع مند چیز حاصل کرنا تویہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بنائے ہوئے طریقے کے مطابق جاری ہوتا ہے، اس کے خلاف نہیں ہوتا جیسا کہ سامنے رکھے ہوئے کھانے کو چبانا یا منہ تک لے جانا اور ایسانہ کرنابے وقوفی اورپاگل پن ہے اوروہ اسباب جن کے بارے میں غالب گمان یہی ہے کہ اسباب کے بغیر ان کا حصول بہت مشکل ہے جیسے وہ شخص جو شہروں اورقافلوں سے دور ہوجائے اورایسے جنگلوں میں سفر کر رہا ہو ،جہاں لوگوں کی آمدوروفت بہت کم ہو اور ایسے سفر میں زادِراہ ساتھ نہ لے جائے ،مگر یہ چیز توکل میں شرط نہیں البتہ اگر وہ زادِ راہ کے بغیر ایسا کرے تو یہ توکل کا اعلیٰ درجہ ہے، اوروہ چیزجو بہت کم مقصود کی طرف لے جاتی ہے جیسا کہ کمانے کی تدبیر نہ کرنا تویہ چیز توکل کو مکمل طور پر ختم کردیتی ہے۔

    توکل کادوسرا درجہ : یہ ہے کہ آدمی کسی گاؤں یا شہر میں اپنے گھر یا مسجد میں بیٹھ جائے تویہ بھی توکل ہے کیونکہ ایسا شخص ظاہر ی کسب کو چھوڑ دیتاہے لیکن یہ پہلے درجے سے کمزور ہے کیونکہ یہ تنہا ئی چھوڑ کر لوگوں کے سامنے ہوتا اور ایسی جگہ بیٹھتا ہے
Flag Counter