(2) وَ مَنۡ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان: اورجو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔(پ28، الطلاق:3)
(3) اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْمُتَوَکِّلِیۡنَ ﴿159﴾
ترجمۂ کنزالایمان : بے شک توکّل والے اللہ کو پیارے ہیں۔(پ4،آل عمران:159)
حضرت سَیِّدُنا عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ۔کہ نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے: ''میں نے حج کے موسم میں تمام اُمتوں کو دیکھا،پس میں نے اپنی امت کو دیکھا کہ انہوں نے میدانوں اور پہاڑوں کو گھیر رکھا ہے،مجھے ان کی کثرت اور انداز نے تعجب میں ڈال دیا، مجھ سے پوچھا گیا:'' کیا آپ اس بات پر راضی ہیں؟''میں نے کہا:'' میں راضی ہوں۔''پوچھا گیا:'' ان کے ساتھ مزید ستر ہزار ہیں جو کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے ۔ ''
حضور نبئ کریم، رء ُ وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں عرض کیا گیا: ''وہ کون لوگ ہیں ؟'' ارشادفرمایا:''جو جسم نہیں داغتے ، نہ فال لیتے ہیں اورنہ ہی تعویذات(یعنی ممنوع تعویذات) استعمال کرتے ہیں اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ پربھروسہ کرتے ہیں۔'' حضرت سَیِّدُنا عکاشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہوگئے اورعرض کی: ''یا رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ! اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا فرمائیے کہ مجھے بھی ان میں کردے ۔'' چنانچہ نبئ رحمت،قاسمِ نعمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے دُعا مانگی: ''يا اللہ عَزَّوَجَلَّ ! اسے بھی ان لوگوں میں سے کردے ۔''ایک دوسرے صحابی نے کھڑے ہو کر عرض کی:'' میرے لئے بھی دعا فرمائیے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے بھی ان میں سے کردے ۔''توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:'' عکاشہ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) تم پر سبقت لے گئے۔''
(الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان، کتاب الرقاء والتمائم، الحدیث۶۰۵۲،ج۷،ص۶۲۸، رأیت الأمم:بدلہ:عرضت علی الأمم)
نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عظمت نشان ہے: ''اگر تم اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اس طرح بھروسہ کرو جیسے اس پر بھروسہ کرنے کا حق ہے، تو وہ تمہیں اس طرح رزق عطا فرمائے گاجیسے پرندے کو عطافرماتاہے کہ وہ صبح کے وقت خالی پیٹ نکلتا اورشام کو سیر ہوکر لوٹتاہے۔''
(جامع الترمذی، ابواب الزھد، باب فی التوکل علی اﷲ، الحدیث۲۳۴۴،ص۱۸۸۷)
جب حضرت خواص رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا یہ فرمان
''وَ تَوَکَّلْ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیۡ لَا یَمُوۡتُ