Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
323 - 415
    حضرت سَیِّدُنا حماد علیہ رحمۃ اللہ الوہاب جب بیٹھتے تو قدموں کے بل بیٹھتے، آپ سے پوچھا جاتا: ''آپ اطمینان سے کیوں نہیں بیٹھتے ؟'' توآپ رحمۃ اللہ تعالی فرماتے:'' وہ امن والوں کا بیٹھنا ہے ،چونکہ میں گناہ گار ہوں ،اس لئے امن میں نہیں ہوں۔''

     حضرت سَیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنے بندو ں کے دلوں میں جوغفلت ڈالی ہے تو یہ بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت ہے کہ کہیں وہ اس کے خوف سے مر نہ جائیں۔''

    منقول ہے ، ایک انصاری نوجوان کوجہنم کا خوف لاحق ہو ا،بنئ اَکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم تشریف لائے اور اسے گلے لگایا پس وہ فوت ہوکر گر پڑا ،حضور نبئ پاک، صاحبِ لولاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اپنے رفیق کے کفن دفن کا انتظام کرو،جہنم کے خوف نے اس کے جگر کو ٹکڑے ٹکڑے کردیاہے۔'' وَاللہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ