| لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ) |
میری زبان سے حق کو واضح فرمائے یا اس کی زبان سے۔''
حضرت سیِّدُنا امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:'' میں چالیس سال سے ہر نمازکے بعد حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کے لئے دعا مانگتا ہوں۔''حضرت سیِّدُنا امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ:
حضرت سیِّدُنا امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بھی ان پانچ خصائل سے آراستہ تھے۔ چنانچہ،
جب پوچھا گیا کہ طلب علم کے بارے میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کیا فرماتے ہیں تو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشادفرمایا : ''بہت اچھا ہے لیکن دیکھو جو صبح سے شام تک تمہارا ساتھ نہ چھوڑے تم بھی اس کے ساتھ رہو۔''
حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی فرماتے ہیں :'' میں نے دیکھا کہ حضرت سیِّدُنا امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے چالیس مسائل پوچھے گئے تو آپ نے بتیس مسائل کے بارے میں فرمایا:'' مجھے معلوم نہیں۔''
الغرض آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا زُہد و تقوی محتاج بیاں نہیں۔حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ:
منقول ہے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نصف رات عبادت میں گزارتے تھے،ایک بار آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ راستے سے گزر رہے تھے کسی شخص نے آپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:'' یہ وہ شخص ہے جو تمام رات عبادت میں گزارتا ہے۔'' اس کے بعد سے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ساری رات عبادت میں گزارناشروع کردی اور فرماتے کہ''مجھے اس بات سے حیاء آتی ہے کہ میری اس بات پر تعریف کی جائے جو مجھ میں نہیں۔''
حضرت سیِّدُنا امام احمد بن حنبل اورحضرت سیِّدُناامام سفیان ثوری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہما :
ان دونوں آئمہ کرام کا زہد وتقوی بھی محتاج بیاں نہیں اورعنقریب اس کتاب میں ایسی حکایات آئیں گی جو ان کے زہد و تقویٰ پر دلالت کرتی ہیں۔
اب ان سب حضرات کی پیروی کا دعویٰ کرنے والوں کو دیکھو !کیا وہ اپنے دعویٰ میں سچے ہیں یا نہیں۔مذموم علوم کابیان:
مذموم علوم(یعنی جن کی مذمت کی گئی ہے )سے میری مراد علم سحر، علم طلسم،ستاروں اور فلسفہ وغیرہ کا علم ہے، طلسم اور جادو کا علم