Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
308 - 415
کرے اور نہ ہی دکھاوے کے ذريعے ضائع کرے اور سب سے بڑا صبر خواہشات نفسانیہ اوراس کے موجبات سے بچنا ہے جیسا کہ اس کا ذکر گزر چکا ہے اور وہ باتیں جن پر صبر کرنا لازمی ہے يہ ہيں کہ کوئی انسان اسے قول يا فعل کے ذريعے ا ذ يت دے۔

    بعض صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم فرماتے ہيں:'' ہم کسی مسلمان کو اس وقت تک مؤمن شمار نہ کرتے تھے جب تک وہ اذيت پر صبر نہ کرے۔''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمايا:
وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰی مَاۤ اٰذَیۡتُمُوۡنَا ؕ وَعَلَی اللہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُوۡنَ ﴿٪12﴾
ترجمۂ کنزالايمان :اور تم جو ہميں ستارہے ہو ہم ضرور اس پرصبر کريں گے اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہے۔(پ13،ابراہيم: 

    اوريہ صبر کبھی نفسِ فعل اوراس کے احتمال پر اور کبھی بدلے پر ہوتاہے اور اس ميں ايمان کا کمال ہے۔

    صبر کی ایک دوسری قسم بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ ان چيزوں پر صبر کرناجو انسان کے اختيار میں نہيں، جس طرح بيماری کی مصيبت ، بينائی کا چلا جانا، اعضاء کا خراب ہونااور رشتے دارو ں کا فوت ہو ناوغیرہ ۔

    حضرت سَیِّدُنا ابن عباس رضی اللہ تعا لیٰ عنہما ارشاد فرماتے ہيں:'' قرآن مجيد ميں صبر کی تين صورتيں مذکور ہيں: (۱) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے عائد فرائض کی ادائيگی پر صبر کرنا اوراس کے تين سو درجا ت ہيں(۲) جو کچھ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حرام کيا اس پر صبر کرنا اور اس کے چھ سو درجات ہيں(۳) مصيبت پر پہلے صدمے کے وقت صبرکرنا اور اس کے نو سو درجا ت ہيں۔''
صبرِ جمیل کی تعریف:
    صبرِجميل يہ ہے کہ مصيبت زدہ دوسروں میں پہچانا نہ جائے اور اس منزل تک رسا ئی طويل مدت تک طويل رياضت سے ہوتی ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ۔
شکر:
    شکر کی فضيلت يہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے اپنے ذکر کے ساتھ ملاديا ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمايا:
(1)وَلَذِکْرُ اللہِ اَکْبَرُ ؕ
ترجمۂ کنزالايمان :اور بيشک اللہ کا ذکر سب سے بڑا ۔(پ21،العنکبوت:45)
(2)فَاذْکُرُوۡنِیۡۤ اَذْکُرْکُمْ وَاشْکُرُوۡا لِیۡ وَلَا تَکْفُرُوۡنِ ﴿152﴾٪
ترجمۂ کنزالايمان:توميری يا د کرو ميں تمہارا چرچہ کروں گا اور ميراحق مانواور ميری ناشکری نہ کرو۔(پ2، البقرۃ:2 5 1)
(3) وَسَیَجْزِی اللہُ الشّٰکِرِیۡنَ ﴿144﴾
ترجمۂ کنزالايمان :اور عنقريب اللہ شکر والوں کو صلہ دے گا۔(پ4، اٰل عمران: 144)
(4) وَ قَلِیۡلٌ مِّنْ عِبَادِیَ الشَّکُوۡرُ ﴿۱۳﴾
ترجمۂ کنزالايمان : اور ميرے بندوں ميں کم ہيں شکر والے۔(پ۲۲،سباء: ۱۳)
Flag Counter