Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
28 - 415
کے جامع تھے اور یہ بات ان کے ظاہری احوال اور نقل کردہ اقوال سے عیاں ہے اوروہ پانچ علماء ہیں: حضرت سیِّدُناامام شافعی، سیِّدُناامام مالک،سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہ،سیِّدُناامام احمد بن حنبل اورسیِّدُنا امام سفیان ثوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہم۔ ان میں سے ہر ایک جس طرح لوگوں کے مصالح سے متعلق ظاہری علوم کا ماہرتھا،اسی طرح ہر ایک علوم آخرت کا ماہر اور عابد و زاہد تھا اور وہ ان تمام علوم کے ذریعے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے طالب تھے اور موجودہ دور کے فقہاء نے صرف ایک خصلت میں ان کی پیروی کی اوروہ فقہی مسائل کا استنباط اور اس کی اشاعت ہے کیونکہ بقیہ چارخصائل کا تعلق آخرت سے ہے اور یہ خصلت دنیاوآخرت دونوں سے متعلق ہے۔

    اب ہم آئمہ کرام کے ان احوال کاتذکرہ کرتے ہیں جو ان چاروں خصا ئل پر دلالت کرتے ہیں۔
حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی:
    حضرت سیِّدُنا امام محمدبن ادریس شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کے عابد ہونے پردلیل یہ ہے کہ آپ نے رات کو تین حصوں میں تقسیم فرما رکھا تھا ایک تہائی علم کے ليے، دوسری تہائی عبادت کے ليے اور تیسری تہائی نیند کے لئے۔

    حضرت سیِّدُناربیع علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں: ''حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی رمضان المبارک میں نماز میں ساٹھ مرتبہ قرآن مجیدختم کیا کرتے تھے۔''

    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے ایک دو ست حضرت سیِّدُنا بُویطِی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ''حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی روزانہ ایک بار قرآن پاک ختم فرماتے تھے۔''

    حضرت سیِّدُنا حسن کرابیسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:'' میں نے حضرت سیّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کے ساتھ کئی راتیں گزاریں آپ تقریباََ رات کا ایک حصہ نماز پڑھتے اور میں نے دیکھا کہ آپ پچاس آیات سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے اگر کبھی زیادہ پڑھتے تو سو آیات ہوجاتیں۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جب کسی آیتِ رحمت پر پہنچتے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اپنے لئے اور تمام مؤمنین کے لئے رحمت کا سوال کرتے اور جب عذاب والی آیت پڑھتے تو عذاب سے پناہ مانگتے ۔اپنے لئے اور تمام مؤمنین کے لئے نجات کا سوال کرتے۔''

    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا پچاس آیات پر اکتفاء کرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کوقرآن مجید کے اسرار و رموز میں تبحروکمال حاصل تھا۔
امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کی غذا:
    حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی فرماتے ہیں :''میں نے سولہ سال سے کبھی سیر ہو کرکھانا نہیں کھایا کیونکہ پیٹ
Flag Counter