Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
265 - 415
قناعت پسندی کا حصول:
    جان لیجئے! یہ تین چیزو ں کا مرکب ہے: (۱) صبر (۲) علم اور (۳) عمل۔

(۱)۔۔۔۔۔۔پہلی چیز عمل ہے یعنی معیشت میں اعتدال او رخرچ میں کفایت اختیار کرنا۔ جو شخص قناعت میں بزرگی چاہتا ہے اسے چاہے کہ کم خرچ کرے۔ حدیث ِ پاک میں ارشاد ہے:
''اَلتَّدْ بِیْرُ نِصْفُ الْمَعِیْشَۃِ
ترجمہ:تد بیر سے کام لینا نصف معیشت ہے۔''
       (فردوس الاخبار للدیلمی، باب التاء، الحدیث۲۲۴۰،ج۱،ص۳۰۷)
 (۲)۔۔۔۔۔۔ دوسری چیز خواہشات کم رکھنا ہے تاکہ وہ کسی دوسرے حال میں بھی حاجت کی وجہ سے پریشان نہ ہو۔

(۳)۔۔۔۔۔۔ تیسری یہ کہ وہ اِس بات کو جان لے کہ قناعت میں عزت ہے اور سوال کرنے سے بچت ہے جبکہ طمع میں ذلت ہی ذلت ہے، پس اس طرح فکر مدینہ کرتے ہوئے اس (حرص ) سے جان چھڑالے۔
سخاوت کی فضلیت:
    جان لو! جب مال نہ ہو تو بندے کو قناعت اختیار کرنی چاہے۔ اگر مال موجود ہو تو ایثار اور سخاوت سے کام لے، بخل نہ کرے۔چنانچہ،اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ والا شان ہے : ''سخاوت جنت کے درختو ں میں سے ایک درخت ہے جس کی ٹہنیاں زمین کی طر ف جھکی ہوئی ہیں، جو شخص اس سے ایک ٹہنی لیتا ہے تو وہ اسے جنت کی طر ف لے جاتی ہے او ر بخل جہنم کا ایک درخت ہے، جو بخیل ہوتاہے وہ اس کی ٹہنیوں سے ایک ٹہنی لے لیتا ہے اور وہ ٹہنی اسے نہیں چھوڑتی حتی کہ اسے جہنم میں داخل کر دیتی ہے۔''
 (الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی، الرقم۶۶۔ابراھیم بن اسماعیل بن ابی حبیبۃ، ج۱،ص۳۸۳)
    حسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ خوشبودارہے:''حضرت جبرائیل علیہ السلام فرماتے ہیں کہ'' اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:''یہ وہ دین ہے جسے میں نے اپنے لئے پسند کیا او ر اس کی اصلاح سخاوت اور حسنِ اَخلاق پر منحصر ہے، پس جس قدر ہوسکے ان دونوں چیزوں کے ذریعے اس کی عزت کرو۔''
 (الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی، الرقم۱۰۰۳، عبداﷲ بن ابراھیم، ج۵،ص۳۱۴)
     ایک دو سری روایت میں ارشاد فرمایا:
''فَأکْرِمُوْہ، بِھِمَا مَا صَحِبْتُمُوْہ،
ترجمہ: جب تک اس دین پر رہو ان دونوں چیزوں کے ذریعے اس کا احترام کرو۔''    (المرجع السابق)

    شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عزت نشان ہے:
Flag Counter