Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
262 - 415
باب27 :          بُخل اورحُبِّ مال کی مذمت

حُبِّ مال کی مذمت:
    مال کی محبت کی مذمت تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ان فرامین سے واضح ہے:
(1) یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُلْہِکُمْ اَمْوَالُکُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُکُمْ عَنۡ ذِکْرِ اللہِ ۚ وَ مَنۡ یَّفْعَلْ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْخٰسِرُوۡنَ ﴿9﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو! تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرے اور جو ایسا کرے تو وہی لوگ نقصان میں ہیں۔(پ28،المنافقون:9)
(2) اِنَّمَاۤ اَمْوَالُکُمْ وَ اَوْلَادُکُمْ فِتْنَۃٌ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان: تمہارے مال او رتمہارے بچے جانچ ہی ہیں۔(پ28،التغابن:15)

     سرکارِ مد ینہ ، راحتِ قلب وسینہ ،سلطانِ باقرینہ صلی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے:
حُبُّ الْمَالِ وَ الشَّرَفِ یُنْبِتَانِ النِّفَاقَ کَمَا یُنْبِتُ الْمَاءُ الْبَقْلَ۔
ترجمہ:مال اور شرف (یعنی بڑائی) کی محبت دل میں اس طر ح منافقت پیدا کرتی ہیں جیسے پانی سبزی اگاتا ہے۔
(السنن الکبرٰی للبیھقی،کتاب الشھادات ،باب الرجل یغنی۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۲۱۰۰۸،ج۱۰،ص۳۷۷۔۳۷۸،بتغیرٍ قلیلٍ)
    حضور نبئ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے:''دو خونخوار بھیڑئیے بکریوں کے ریوڑمیں چھوڑدئیے جائیں تووہ اس قدرنقصان نہیں کرتے جتنا نقصان مسلمان آدمی کے دین میں مال اور منصب کی محبت سے ہوتا ہے۔''
   (جامع الترمذی، ابواب الزھد، باب ماذئبان جائعان ۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث۲۳۷۶،ص۱۸۹۰، ضارّیان بدلہ جائعان)
    نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدم صلی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ نصیحت نشان ہے:
ھَلَکَ الْمُکَثِّرُوْ نَ اِلَّا مَنْ قَالَ بِہٖ فِیْ عِبَادِ اللہِ ھٰکَذَا وَھٰکَذَاوَ قَلِیْلٌ مَّا ھُمْ۔
ترجمہ:زیادہ مال والے ہلاک ہوگئے سوائے اس کے جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندوں میں کثرت سے اپنا مال خرچ کرے اوروہ تھوڑے ہیں۔
(المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرۃ، الحدیث۸۰۹۱،ج۳،ص۱۸۰، بدون:عباد اﷲ)
    نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ خوشبودارہے: ''میرے بعد ایسے لوگ آئيں گے جودنیا کے لذیذ اور رنگ بر نگے کھانے کھائیں گے، خوبصورت عورتوں سے نکاح کریں گے ، نرم وملائم اور رنگ برنگے لباس میں ملبوس ہوں گے اور عمدہ اورتیز رفتار گھوڑوں پر سوار ہوں گے، ان کے پیٹ تھوڑی چیز سے سیر نہیں ہوں گے اور ان کے نفس زیادہ پربھی قناعت نہیں کریں گے، وہ دنیا کی طرف اس طرح جائیں گے کہ صبح وشام اسی کو مدِّنظر
Flag Counter