Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
25 - 415
جائیں گے۔'' سے یہی مراد ہے ۔''
    (حلیۃ الاولیاء ،سفیان ثوری ،الحدیث۹۵۷۶،ج۷،ص۵۴)
علم دین سیکھنے کی فضیلت:
    اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے حصولِ علم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشادفرمایا:
اِنَّ الْمَلَا ئِکَۃَ لَتَضَعُ اَجْنِحَتَھَا لِطَالِبِ الْعِلْمِ رَضًابِمَایَصْنَعُ۔
ترجمہ: بے شک فرشتے طالب علم دین کے کام سے راضی ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھادیتے ہیں۔
(سنن ابن ماجۃ ،کتاب السنۃ ،باب فضل العلماء والحث علی طلب العلم ،الحدیث۲۲۳/۲۲۶،ص۲۴۹۱)
    رحمتِ کونین ،دُکھی دلوں کے چین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ خوشبودارہے:
لِاَنْ تَغْدُوَ فَتَتَعَلَّمَ بَاباً مِنَ الْعِلْمِ خَیْرٌ مِنْ اَنْ تُصَلِّیَ مِائَۃَ رَکْعَۃٍ۔
ترجمہ: تمہارا صبح کے وقت علم کا ایک باب سیکھنے کے لئے جانا سورکعت نفل نماز سے بہتر ہے۔
(سنن ابن ماجۃ ،کتاب السنۃ ،باب فضل من تعلم القرآن وعلمہ ،الحدیث۲۱۹،ص۲۴۹۰)
    حضرت سیِّدُنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''جو شخص علمِ(دین) سیکھنے کے لئے جانے کو جہاد نہیں سمجھتا اس کی رائے اور عقل ناقص ہے۔''
علم دین سکھانے کی فضیلت:
    علم دین سکھانے کی فضیلت کے بارے میں ارشادِباری تعالیٰ ہے :
وَ اِذْ اَخَذَ اللہُ مِیۡثَاقَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الْکِتٰبَ لَتُبَیِّنُنَّہٗ لِلنَّاسِ وَلَا تَکْتُمُوۡنَہٗ ۫
ترجمۂ کنزالایمان: اور یاد کروجب اللہ نے عہد لیا ان سے جنہیں کتاب عطا ہوئی کہ تم ضرور اسے لوگوں سے بیان کر دینا اور نہ چھپا نا۔ (پ4،اٰل عمران :187)

    جب نبئ کریم،رء ُوف رّحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے یہ آیت مبارکہ تلاوت کی تو ارشادفرمایا: ''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جس عالِم کو علم عطافرمایا اس سے وہی عہد لیا جو انبیاء کرام علیہم السلام سے لیاتھا کہ وہ اسے لوگوں سے بیان کریگا اور اسے نہیں چھپائے گا۔''
    (فردوس الاخبار للدیلمی ،باب المیم ،الحدیث۶۶۱۹،ج۲،ص۳۳۲، بدون ما اخذ۔۔۔۔۔۔الٰی۔۔۔۔۔۔یبینہ)
    حضورنبئ پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے جب حضرت سیِّدُنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا تو ارشادفرمایا :''اگر اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت دے دے تو یہ تمہارے لئے دنیا و
Flag Counter