Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
224 - 415
    حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمان عالیشان ہے:''بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ فرشتوں کے سامنے اس شخص پر فخر فرماتاہے ،جو دنیا میں کم کھاتا ہے ،اللہ عَزَّوَجَلَّ فرماتاہے:میرے بندے کی طرف دیکھو !میں نے دنیا میں اسے کھانے پینے کے معاملے میں آزمائش میں ڈالا تو اس نے میرے لئے انہیں چھوڑ دیا۔اے میرے فرشتو! گواہ ہوجاؤ جو بندہ(میری خاطر) ایک لقمہ بھی چھوڑدے گا، میں اس کے بدلے اسے جنت کے درجات عطافرماؤں گا۔

    حضرت سیِّدُنا ابو سَلما ن رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں :''مجھے رات کے کھانے سے ایک لقمہ چھوڑ دینا ،رات بھر قیام کرنے سے زیادہ پسند ہے۔''

    ہم نے واضح کر دیاکہ بھوک سے رِقَّت (یعنی نرمی )اورانکساری پیداہوتی ہے، اَکڑا ورغرور ختم ہوجاتاہے اوربھوک کا فائدہ یہ ہے،کہ انسان مصیبت ،اہلِ مصیبت ، عذاب اورتمام شہوات کے ختم کرنے کو نہیں بُھولتا، اسی کے ذریعے انسان نفس وشیطان پر غالب آکر اس پر تسلُط حاصل کرلیتاہے، اوراسی کے ذریعے انسان بیداری پر ہمیشگی اختیارکرتا اورنیند کو دورکرتاہے ، اسی لئے بعض شیوخ دسترخوان پر کھڑے ہوکر کہتے: اے گروہ مریدین! نہ زیادہ کھاؤ، نہ پیؤورنہ زیادہ سوؤ گے، اورنتیجۃً زیادہ نقصان اٹھاؤ گے۔

    بھو ک سے عبادت پر دوام آسان ہوجاتاہے جبکہ سیر ہوکر کھانے والا عبادت میں سستی کرتاہے،اورکھانے کی کثرت اُس کی تلاش ، اسے پکانے ، ہاتھ دھونے ، خلال کرنے اورپانی لینے کے لئے پانی والی جگہ پرجانے کا تقاضا کرتی ہے۔
نوالہ چبانے میں بھی وقت صَرْف ہوتا ہے:
    حضرت سیِّدُنا سری سقطی علیہ رحمۃ اللہ الولی بعض مشائخ کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ وہ ستو کھاتے تھے، ان سے اس کے بارے میں پوچھا گیاتوانہوں نے ارشاد فرمایا:'' میں نے روٹی چبانے اور یہ ستو کھانے کے درمیان ستر تسبیحات کا فرق پایا اس لئے میں نے چالیس سال سے روٹی نہیں چبائی۔''

    جان لیجئے!جس شخص نے یہ یقین کرلیا کہ ہر سانس ایک نفیس جو ہر ہے جو نہایت قیمتی ہے وہ اس کے ضائع ہونے پر اپنا محاسبہ ضرور کریگا۔بھوک کا فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے نفس وبدن صحت مندرہتاہے کیونکہ جو کم کھاتاہے وہ کم ہی بیمار ہوتاہے۔ اور اس کے فوائد میں سے یہ بھی ہے کہ انسان کو ایثار وقربانی پر قدرت حاصل ہوتی ہے اوروہ فضیلت کو پالیتاہے ۔
پیٹ کی شہوت کو توڑنے والی ریاضات:
    جان لو !جس طرح پہلے بیان ہو چکا ہے کہ کھاناحلال ہو تو اس سلسلہ میں تین وظائف ہیں: (۱)قلت وکثرت کے
Flag Counter