| لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ) |
اِنِّیۡ خَالِقٌۢ بـَشَرًا مِّنۡ طِیۡنٍ ﴿71﴾فَاِذَا سَوَّیۡتُہٗ وَ نَفَخْتُ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِیۡ
ترجمۂ کنزالایمان: میں مٹی سے انسان بناؤں گا پھر جب میں اسے ٹھیک بنا لوں اوراس میں اپنی طرف کی روح پھونکوں۔(پ23،ص:71۔72)
اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس آیتِ مبارکہ میں آگاہ فرمایاکہ انسا ن کی ظاہری صورت مِٹی سے بنی ہوئی ہے اوراس کی باطنی صورت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عالَمِ اَمر سے ہے ۔ لہٰذا حُسنِ خلق سے ہماری مراد باطنی صورت کا اچھاہونا ہے پس جس قدر بندہ بری صفات سے کنارہ کشی اختیار کرتاہے، اس کے بدے میں اچھی صفات پائی جاتی ہیں، پس یہی اچھے اخلاق ہیں اورحُسنِ اخلاق کی مکمل صورت اللہ کے رسول ،رسولِ مقبول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے لئے ہے، کیونکہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم حُسنِ اخلاق کے اس معنی میں درجۂ کمال پر فائز ہوئے۔
نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرما نِ عالی شان ہے:''حَسِّنُوْا اَخْلاَ قَکُمْ
ترجمہ: اپنے اخلاق کو سنوارو۔''
(جامع الترمذی، ابواب البروالصلۃ، باب ما جاء فی معاشرۃ الناس، الحدیث۱۹۸۷، ص۱۸۵۱، مفھومًا)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے یہ فرما کر اس بات سے آگاہ فرمایا، کہ اخلاق تبدیلی کو قبول کرتے اور تصرف سے متاثر ہوتے ہیں۔ لہٰذا تجھے غصہ، شہوت اورحرص سے بچنے کی کوشش کرنی چاہے اوریہ تمام صفات حکمِ شرع کے مطابق ہونی چاہئيں ، پس جب تو ایساکریگا تو مقصد حاصل ہوجائے گااوریہ چیزناپسندیدہ اشیاء پر صبر کرنے اورمجاہدہ سے حاصل ہوتی ہے تاکہ اس کے بعد یہ عادت بن جائے۔
سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ والاشان ہے:''اَلْخَیْرُ عَادَۃٌ
ترجمہ:بہترین چیز عادت ہے۔''
(سنن ابن ماجۃ، کتاب السنۃ، باب فضل العلماء والحث علی طلب العلم، الحدیث۲۲۱،ص۲۴۹۰)
مثال کے طور پر جو شخص اصل فطرت سے سخی نہ ہو تو وہ تکلف سے اس عادت کو اپناتا ہے اوراسی طرح جس کی تخلیق تواضع پر نہ ہو تو اسے اس چیز کو عادت بنانے میں مشقت ہوتی ہے اوراسی طرح وہ تمام صفات جن کا علاج ان کی ضد کے ساتھ کیا جاتا ہے حتّٰی کہ مقصد حاصل ہوجائے چنانچہ عبادات پر ہمیشگی اورخواہشات کی مخالفت باطنی صورت کو حسین بنادیتے ہیں اوراللہ عَزَّوَجَلَّ سے اُنس حاصل ہوجاتاہے۔
شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال،صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی