Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
211 - 415
    حضرت سیِّدُنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی قراءَ ت میں
''وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رَّسُوْلٍ وَّلَانَبِیٍّ''
کے بعد
''وَّلَامُحَدَّث''
کے الفاظ بھی ہیں اورمحدَّث سے مراد صدّ ِیقین ہیں۔

    حاصل کلام یہ ہے کہ جس شخص نے اپنی عمر میں ایک بھی صحیح خواب دیکھااسے دلائل کی ضرورت نہیں۔

    اس پر بے شمار احادیث ، روایات اورآیات دلالت کرتی ہيں۔

    جان لو! دل کے عالَمِ غیب کی طرف کھلنے والے دروازے کے مقابلہ میں ایک اوردروازہ ہے جو شیطان کی طرف کھلتاہے اور شیطان کا بھی اسی طرح اثر ہوتا ہے جس طرح فرشتے کا اثر ہوتاہے اور بری صفات دل کی طرف شیطان کے داخل ہونے کے راستے ہیں۔ جتنا بری صفات سے اجتناب کیا جائے اتنا ہی شیطان کے راستے تنگ یا بند ہوجاتے ہیں، اوربری صفات کو اپنا نے سے شیطان پروہ دروازے کشادہ ہو جاتے ہیں اور اگر تُو ان دروازوں کو بند کردے گا،تو دل حکمت کی جگہ اورفرشتوں کے نزول کی جگہ بن جائے گااوراگر انہیں کُھلا چھوڑ دے گا تو دل شیطان کی رہائش گاہ بن جائے گا اور اس باب کے بعد آنے والے ابواب شہوات کا قلع قمع کرنے اوردل کو ان سے خالی کرنے کے بارے میں آئیں گے۔ تم انہیں سمجھ لو بہت فائدہ ہوگا۔وَاللہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔
Flag Counter