Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
204 - 415
    اوریہ رحمت اُن دلوں پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ابدی رحم و کرم کا فیضان ہوتاہے جو اس کے طالب ہوتے ہیں اوراسی کی طرف نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے اپنے اس فرمان میں اشارہ فرمایا:
اِنَّ لِرَبِّکُمْ فِیْ اَیَّامِ دَھْرِکُمْ نَفَحَاتٌ اَ لَا فَتَعَرَّضُوْا لَھَا۔
ترجمہ:بے شک تمہارے ا یّامِ زندگی میں تمہارے رب کی طرف سے کچھ خوشگوار جھونکے ہیں، سنو! ان کو ضرورحاصل کرتے رہاکرو ۔
(المعجم الاوسط، الحدیث۲۸۵۶،ج۲،ص۱۵۵)
    تعرّض سے مراد تزکیہ کے ساتھ فلاح وسعادت حاصل کرنا ہے۔اللہ ربّ العزّت ارشاد فرماتا ہے:
قَدْ اَفْلَحَ مَنۡ زَکّٰىہَا ﴿9﴾
ترجمۂ کنزالایمان:بے شک مراد کو پہونچایاجس نے اسے ستھرا کیا۔ (پ30،الشمس:9)

    اوراعراض سے مراد دل کو روک کربدبختی کا مستحق ہونا ہے۔

    اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمان ہے :
وَ قَدْ خَابَ مَنۡ دَسّٰىہَا ﴿ؕ10﴾
ترجمۂ کنزالایمان: اورنامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چھپا یا۔ (پ30، الشمس:10)

    اورجب بندے کی طرف سے اِرادے کو ظاہر کرنے کا کہا جائے تو اس کی مثال دُعا کرنا اورہدایت کے نزول کو طلب کرنا ہے اوراگر یہ بندے کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے بغیر طلبِ نزول وسبب کے ہوتو اس کی مثال نزول فرمانا ہے ۔ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے اس فرمان میں اسی طرف اشارہ ہے :
یَنْزِلُ اللہُ تَعَالٰی کُلَّ لَیْلَۃٍ اِلٰی سَمَآءِ الدُّنْیَا۔
ترجمہ:ہررات اللہ عَزَّوَجَلَّ آسمان دنیا کی طرف تجلی فرماتا ہے ۔
(المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث جبیر بن مطعم، الحدیث۱۶۷۴۷،ج۵،ص۶۱۷۔۶۱۸)
    اور حدیثِ قدسی میں ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتاہے
لَقَدْطَالَ شَوْقُ الْاَبْرَارِاِلٰی لِقَائِیْ، وَاَنَااِلٰی لِقَائِہِمْ لَأَشَدُّ شَوْقًا۔
ترجمہ:میرے نیک بندوں کا میری ملاقات کے لئے شوق بڑھ گیا اورمجھے بھی ان کی ملاقات کا بہت زیادہ شوق ہے۔
(فردوس الاخبار للدیلمی، باب الیاء، الحدیث۸۱۲۶،ج۲،ص۴۶۲)
    ایک اورحدیثِ قدسی میں ہے:
مَنْ تَقرَّبَ اِلَیَّ شِبْرًا تَقَرَّبْتُ إلَیْہِ ذِرَاعًا۔
ترجمہ:جو شخص ایک بالشت میرے قریب ہوتاہے میں ایک ہاتھ اس کے قریب ہوجاتاہوں۔
(صحیح مسلم، کتاب التو بۃ، باب فی الحص علی التوبۃ والفرح بھا، الحدیث۶۹۵۲،ص۱۱۵۳)
Flag Counter