آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی شجاعت:
امیرالمؤمنین مولیٰ مشکل کشاحضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں:'' بدر کے دن ہم نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم نبئ اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی پناہ لے رہے تھے جب کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ہماری نسبت دشمن کے زیادہ قریب تھے اور اس دن آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سب لوگوں سے زیادہ جہادکرنے والے تھے۔
(المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند علی بن ابی طالب ،الحدیث۶۵۴،ج۱،ص۱۸۶)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے معجزات:
جانناچاہے !بے شک جس نے بھی نبئ اَکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے احوال اوراخلاق کامشاہدہ کیااورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے منقول امورکاغورسے مطالعہ کیا اسے معلوم ہواکہ اوّلین وآخرِین ان جیسی اَمثال پیش کرنے سے عاجزہیں اور یہ چیز وحی اورتنزیل کے بغیرمتصورنہیں یہاں تک کہ ایک خالص عربی نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کاچہرۂ انور دیکھ کرکہا:
''وَاللہِ مَاھٰذَاوَجْہُ کَذَّابٍ قَطُّ
ترجمہ:اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم!یہ کسی جھوٹے شخص کاچہرہ نہیں ۔''
صاحب ِ بصیرت کے لئے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے صدق اور نبوت کی یہی دلیل کافی ہے۔
سراپائے معجزہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے بعض معجزات :
ہم یہاں ان بعض واقعات کاذکرکرتے ہیں جوآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے معجزات کی صورت میں صادرہوئے ،ان میں سے ایک معجزہ یہ ہے کہ جب قریش نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے شقِ قمرکامطالبہ کیاتوآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے لئے چاندکوشق کردیاگیا۔
(جامع الترمذی ،ابواب تفسیر القرآن ،باب ومن سورۃ القمر ،الحدیث۳۲۸۶،ص۱۹۸۷)
ان میں سے ایک معجزہ یہ ہے کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے غزوۂ خندق کے دن حضرت سیِّدُنا جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھرمیں بہت سے صحابۂ کرام کو(تھوڑے سے )کھانے سے سیر فرمادیااورحضرت سیِّدُنا طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر میں بھی (تھوڑا سا کھانا )