بعض اوقات آپ باہرتشریف لاتے اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی انگوٹھی کے ساتھ دھاگا بندھاہوتااس کے ساتھ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کسی بات کویاد کرتے۔
(الکامل فی ضعفاء الرجال،الرقم۲۵۰،بشر بن ابراھیم الانصاری، ج۲، ص۱۶۷، مفھوماً)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم عمامہ شریف کے نیچے ٹوپی پہنتے اورعمامہ کے بغیربھی ٹوپی پہنتے،بعض اوقات آپ سر سے ٹوپی اتارکراپنے سامنے سترہ بنالیتے اوراس کی طرف رخ کرکے نمازپڑھتے۔''
(أخلاق النبی لابی الشیخ الأصبھانی ،باب ذکر قلنسوتہ،الحدیث۳۰۰،ج۱،ص۳۲۷،بدون: ربما ینزع قلنسوتہ من رأسہ)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم جب کپڑاپہنتے تودائیں طرف سے شروع کرتے۔''
(جامع الترمذی ،ابواب اللباس ،باب ماجاء فی القمص ،الحدیث۱۷۶۶،ص۱۸۳۱)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم یہ پڑھتے:
''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ مَااُوَارِیَ بِہٖ عَوْرَتِیْ وَاَتَجَمَّلُ بِہٖ فِی النَّاسِ
ترجمہ:اللہ عَزَّوَجَلَّ کاشکرہے جس نے مجھے وہ چیزپہنائی جس کے ذریعے میں اپنے پردہ کی جگہ کو ڈھانپتاہوں اوراس کے ساتھ لوگوں میں زینت حاصل کرتاہوں۔''
(جامع الترمذی ،کتاب الدعوات ،باب ما أصر من استغفر، الحدیث۳۵۶۰، ص۲۰۱۸۔ المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند علی بن ابی طالب ،الحدیث۱۳۵۲،ج۱،ص۳۳۱)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم جب کپڑا اتارتے توبائیں جانب سے اتارتے۔''
(اخلاق النبی لابی الشیخ الاصبھانی ،ذکر محبتہ للتیامن ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۷۷۳،ج۲،ص۳۸۴،مفھوماً)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے لئے جمعہ کے دن پہننے کے لئے مخصوص لباس تھا۔''
(المعجم الصغیرللطبرانی ،الحدیث۴۲۵،ج۱،ص۱۵۲،بتغیرٍ)
جب آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نیاکپڑاپہنتے توپراناکپڑا کسی مسکین کودے دیتے اورفرماتے :''جوشخص کسی مسلمان کواپنازائدکپڑاپہنائے اوروہ صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے پہنائے تووہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ضمان،اس کی حفاظت اوراس کی طرف سے بھلائی میں ہوتاہے جب تک پہننے والا اسے پہنے رہے خواہ زندہ ہویامردہ ۔''
(شعب الایمان للبیھقی،باب فی الملابس والاوانی ،فصل فیما یقول اذالبس ثوباً ،الحدیث۶۲۸۶،ج۵، ص۱۸۱۔۱۸۲)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کاچمڑے کاایک گداتھاجس میں کھجورکی چھال بھری ہوئی تھی، وہ تقریباًدوہاتھ لمباایک ہاتھ اور