Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
191 - 415
    آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کدّوکوپسندفرماتے اور فرماتے:
 ''اِنَّھَاشَجْرَۃُ اَخِیْ یُوْنُسَ
ترجمہ:یہ میرے بھائی حضرت یونس علیہ السلام کادرخت ہے۔''
(تفسیر القرطبی ،سورۃ الصافات ،تحت الآیۃ:۱۴۶،الجزء الخامس عشرتحت ج۸،ص۹۶)
    اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: ''جب ہنڈیاپکاؤ تواس میں کدوزیادہ ڈالوکیونکہ وہ غمگین دلوں کوتقویت دیتا ہے۔''
 (الفوائدالشھیربالغیلا نیات لابی بکرالشافعی ،باب فی اکل النبی القرع ،الحدیث۹۱۲،ج۲، ص۴۵۹)
     آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم شکارکئے ہوئے پرندے کاگوشت بھی تناول فرماتے ۔
(جامع الترمذی ،ابواب المناقب ،باب حدیث الطیر ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۳۷۲۱،ص۲۰۳۵)
    لیکن نہ تو خودشکارکے پیچھے جاتے، نہ شکارکرتے تھے البتہ اس بات کوپسندفرماتے کہ کوئی آپ کے لئے شکارکرکے لائے اورآپ اسے تناول فرمائیں۔
   (المعجم الکبیر ،الحدیث۷۳۴۲،ج۸،ص۵۱تا۵۲،مفھوماً)
     آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم روٹی اور گھی تناول فرماتے۔
(سنن ابن ماجۃ ،ابواب الأطعمۃ ،باب الخبز الملبق۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۳۳۴۱،ص۲۶۷۹،بتغیرٍ)
    بکری کے دست اورشانے کاگوشت پسندفرماتے۔
(صحیح مسلم ،کتاب الایمان ،باب ادنی اھل الجنۃ منزلۃ فیھا ،الحدیث۱۹۴،ص۷۱۴،مفھوماً۔الجامع الصغیر للسیوطی ،باب کان ،الحدیث۶۵۱۸،ج۱۔۲،ص۴۰۵،بتغیرٍ)
    ہنڈیامیں سے کدّو،بطورِسالن استعمال ہونے والی چیزوں میں سے سرکہ اورکھجوروں میں سے عجوہ کھجورپسندتھی، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے عجوہ کھجور کے لئے برکت کی دعافرمائی۔
(السنن الکبری للنسائی،ابواب الاطعمۃ ،باب الدباء، الحدیث۶۶۶۷،ج۴،ص۱۵۶،مفھوماً۔الجامع الصغیر للسیوطی ،باب کان ،الحدیث۶۵۱۲،ج۱۔۲،ص۴۰۵،مفھوماً۔ الجامع الصغیر للسیوطی ،باب کان ،الحدیث۶۵۰۲،ج۱۔۲،ص۴۰۵،مفھوماً)
     ارشاد فرمایا:
''ہِیَ مِنَ الْجَنَّۃِ وَشِفَاءٌ مِنَ السُّمِّ وَالسِّحْر
ترجمہ:یہ جنت سے ہے اورزہراورجادوسے شفا ہے۔''
(جامع الترمذی ، ابواب الطب ،باب ماجاء فی الکمأۃ والعجوۃ ،الحدیث۲۰۶۶،ص۱۸۵۸)(صحیح مسلم ،کتاب الاشربۃ، باب فضل تمرالمدینۃ ،الحدیث۵۳۳۹،ص۱۰۴۳)
    آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سبزیوں میں کاسنی،ریحان اورخرفہ کو پسند فرماتے۔
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے لباس کے متعلق آدا ب اوراخلاق:
    نبئ اَکرم،نُورِ مجَسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوجولباس میسرہوتا زیبِ تن فرما لیتے اورزیادہ ترآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم
Flag Counter