| لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ) |
براء ت کا اظہارفرماتے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ سے رہنمائی کی دعامانگتے اورعرض کرتے: ''اے اللہ عَزَّوَجَلَّ !مجھے حق کوحق دکھااور اس کی اتباع کی توفیق عطافرمااوربرائی کوبرائی دکھااور اس سے بچنے کی توفیق عطافرمااورامورکے مشتبہ ہونے سے مجھے بچاتاکہ میں تیری رہنمائی کے بغیرنفس کی اتباع نہ کرنے لگوں،میری خواہش کواپنی اطاعت کے تابع کردے اورمجھ سے میری تندرستی میں اپنی رضا کا کام لے اور جب حق بات میں اختلاف ہونے لگے تومیری رہنمائی فرما،بے شک توہی سیدھے راستے کی طرف رہنمائی فرماتا ہے۔''
(صحیح مسلم ،کتاب صلاۃ المسافرین ،باب صلاۃ النبیودعائہ باللیل ،الحدیث۱۸۱۱،ص۸۰۰،مختصراً)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے کھانے کے آداب اوراخلاق:
بعض اخلاق وآداب توکھانے پینے کے باب میں گزرچکے ہیں۔آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ککڑی کو تازہ کھجوراورنمک کے ساتھ بھی تناول فرماتے۔
(صحیح البخاری ،کتاب الاطعمۃ ،باب القثاء والرطب ،الحدیث۵۴۴۰،ص۴۶۹۔أخلاق النبی لابی الشیخ الأصبھانی، باب أکلہ للقرع ومحبتہ،الحدیث۶۳۷،ج۲،ص۲۱۴)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوپھلوں میں ترکھجور،خربوزہ اورانگورزیادہ پسندتھے۔
(المعجم الاوسط ،الحدیث۷۹۰۷، ج۶،ص۳۶۔الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی ،الرقم۱۲۹۰۔عمرو بن خالد الأسدی الکوفی ،ج۶،ص۲۲۴)
بعض اوقات آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم انگورکاخوشہ منہ میں رکھ کرایک ایک دانہ کھاتے اوراس سے گرنے والاپانی آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی داڑھی مبارک پرموتیوں کی طرح معلوم ہوتا۔
(المعجم الکبیر، الحدیث۱۲۷۲۷،ج۱۲، ص۱۱۵، بدون''یری زؤانہ علی لحیتہ کاللؤلؤ'')
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کااکثرکھاناپانی اورکھجورہوتا۔
(صحیح البخاری ،کتاب الاطعمۃ ،باب الرطب والتمر ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۵۴۴۲،ص۴۶۹)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم دودھ اور کھجورکواکٹھاکرلیتے اوران کو''اطیبین''کانام دیتے(یعنی دو عمدہ کھانے)۔
(المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث رجل عن النبی،الحدیث۱۵۸۹۳،ج۵،ص۳۸۵)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کاپسندیدہ کھاناگوشت تھااورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم فرماتے:''یہ سماعت کو بڑھاتا ہے اور دنیااورآخرت میں کھانوں کاسردارہے، اگرمیں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے ہرروزگوشت کھانے کاسوال کرتاتووہ مجھے روزانہ گوشت کھلاتا۔''
(أخلاق النبی لابی الشیخ الأصبھانی ،باب ما روی فی أکلہ اللحم ،الحدیث۵۸۷،ج۲،ص۱۵۳۔سنن ابن ماجۃ، ابواب الاطعمۃ ،باب اللحم ،الحدیث۳۳۰۵،ص۲۶۷۷،بدون'' لوسألت ربی أن یطعمنیہ کل یوم لفعل'')
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم گوشت اورکدّوسے ثریدبناکرکھاتے ۔''
(تفسیر القرطبی ،سورۃ الصافات ،تحت الآیۃ:۱۴۶، الجزء الخامس عشر،تحت ج۸،ص۹۶)