اپنے گھروالوں سے دوڑلگانے کامقابلہ فرماتے۔
(سنن ابی داؤد ،کتاب الجھاد ،باب فی السبق۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۲۵۷۸،ص۱۴۱۴)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے ہاں غلام اورلونڈیاں تھی لیکن آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کھانے اورلباس کے معاملے میں ان سے برتری نہ فرماتے،آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کسی سے نہ پڑھے تھے،جہالت کے علاقے اورصحراؤں میں حالت فقرمیں پروان چڑھے اوربکریاں چرائیں،آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم یتیم تھے،کیونکہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے والدِمحترم اور والدہ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما انتقال فرماچکے تھے ۔پس اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوتمام اچھے اخلاق، قابلِ تعریف طریقوں اوراگلے پچھلوں کی خبروں کی تعلیم دی اورایسی باتیں سکھائیں جن پرآخرت میں نجات اورکامیابی کادارومدارہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی اطاعت اورآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی سنتوں کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین۔
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے کچھ دیگرآداب:
علماء کرام فرماتے ہیں: آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے مؤمنین میں سے کسی کوبرابھلانہیں کہابلکہ اس کے لئے رحمت اورکفارہ کی دعافرمائی۔''
(صحیح مسلم ،کتاب البر ،باب من لعنہ النبی ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۶۶۱۹،ص۱۱۳۲،مفہومًا)
آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے کبھی کسی عورت یاخادم پرلعنت نہیں بھیجی ۔
(صحیح مسلم ،کتاب الفضائل، باب مباعدتہ للاثام۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث۶۰۵۰،ص ۱۰۸۸، مالعن بدلہ ماضرب)
ایک بار آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم جہادکے موقع پر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے عرض کی گئی:'' یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ! اگرآپ ان پر لعنت بھیجیں؟'' توآپ نے ارشادفرمایا:
''اِنَّمَابُعِثْتُ رَحْمَۃً وَلَمْ اَبْعَثْ لَعَّانًا
ترجمہ:مجھے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے لعنت کرنے والابنا کرنہیں بھیجاگیا۔''
(صحیح مسلم ،کتاب البر ،باب النھی عن لعن الدواب وغیرھا ،الحدیث۶۶۱۳، ص۱۱۳۱)
حضرت سیِّدُنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: اس ذات کی قسم جس نے آپ کوحق کے ساتھ نبئ برحق بناکربھیجا! آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے جس کام کوناپسندفرمایاتومجھے کبھی بھی نہیں فرمایا: تم نے ایساکیوں کیا؟اورجب کبھی آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن میں سے کسی نے مجھے ملامت کی توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے فرمایا:''اسے کچھ نہ کہو (جوکچھ ہوا)یہی