Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
180 - 415
باب20:         آداب معیشت اوراخلاق نُبوّت کا بیان
حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے آداب کابیان:
''اَللّٰہُمَّ حَسِّنْ خَلْقِیْ وَخُلُقِیْ
ترجمہ:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!میری صورت اوراخلاق اچھے کردے۔''
 (المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند عبد اﷲ بن مسعود ،الحدیث۳۸۲۳،ج۲،ص۶۶،بتغیرٍ)
    حضرت سیِّدُناسعیدبن ہشام فرماتے ہیں کہ میں ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکی خدمت میں حاضرہوااورنبئ اَکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے اخلاق کے متعلق سوال کیاتوانہوں نے فرمایا:''کیاتم قرآن نہیں پڑھتے؟''میں نے عرض کی:''جی ہاں !پڑھتاہوں۔''آپ نے فرمایا:''رسول اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا اخلاق قرآن ہے۔''
 (صحیح مسلم ،کتاب صلاۃ المسافرین ،باب جامع صلاۃ اللیل ومن نام عنہ أومرض ،الحدیث۱۷۳۹،ص۷۹۴)
    قرآن مجیدمیں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو آداب یوں ارشاد فرمائے:
 (1) خُذِ الْعَفْوَ وَاۡمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰہِلِیۡنَ ﴿199﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اے محبوب! معاف کرنااختیارکرواور بھلائی کاحکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیرلو۔ (پ9 ،الاعراف:199)
(2) اِنَّ اللہَ یَاۡمُرُ بِالْعَدْلِ وَالۡاِحْسَانِ وَ اِیۡتَآیِٔ ذِی الْقُرْبٰی وَیَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَآءِ وَالْمُنۡکَرِ وَ الْبَغْیِ ۚ
ترجمۂ کنزالایمان:بے شک اللہ حکم فرماتاہے انصاف اور نیکی اوررشتہ داروں کے دینے کا اورمنع فرماتاہے بے حیائی اوربری بات اورسرکشی سے۔(پ14،النحل:90)
(3) وَاصْبِرْ عَلٰی مَاۤ اَصَابَکَ ؕ اِنَّ ذٰلِکَ مِنْ عَزْمِ الْاُمُوۡرِ ﴿ۚ17﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اورجوافتادتجھ پرپڑے اس پرصبرکربے شک یہ ہمت کے کام ہیں۔(پ21، لقمٰن:17)

    حُسنِ اخلاق کے متعلق اس کے علاوہ بھی بہت سی آیات موجودہیں۔

    جب غزوۂ اُحدکے دن نبئ اَکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے سامنے کے دانت مبارک شہیدہوگئے توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے چہرۂ انورپرخون بہنے لگاآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم خون پونچھ رہے تھے اورفرمارہے تھے :''وہ قوم کیسے کامیاب ہوگی
جانناچاہے !نبئ اَکرم،نورِ مجسّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم بارگاہِ خداوندی میں بکثرت گڑگڑاتے اور اچھے آداب اور عمدہ اخلاق کی ہمیشہ دعاکرتے تھے ۔

    حضورنبئ پاک، صاحب ِ لَولاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اپنی دعامیں عرض کرتے:
Flag Counter