Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
174 - 415
    دوسری شرط :اسلام ہے کہ اس کی نیت اسلام کی مددکی ہو۔

     عدالت (یعنی عادل ہونے)کی شرط میں علماء کااختلاف ہے۔ بعض علماء امربالمعروفاورنہی عن المنکرمیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اس فرمان کی وجہ سے عدالت کی شرط لگاتے ہیں:
لِمَ تَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا تَفْعَلُوۡنَ ﴿2﴾
ترجمۂ کنزالایمان:کیوں کہتے ہووہ جونہیں کرتے۔(پ 28 ،الصف :2)

اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کافرمانِ عالیشان ہے:
اَتَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنۡسَوْنَ اَنۡفُسَکُمْ
ترجمۂ کنزالایمان:کیالوگوں کوبھلائی کاحکم دیتے ہواوراپنی جانوں کوبھولتے ہو۔ (پ1،البقرۃ:44)

    اس کے متعلق بہت سی احادیث وارد ہیں ۔

    بعض علماء فرماتے ہیں کہ اس میں عدالت کی شرط نہیں، اوریہی بات حق ہے کیونکہ بالاجماع اِحتساب میں تمام گناہوں سے معصوم ہوناشرط نہیں جب علماء کرام کا انبیاء کرام علیہم السلام کے صغیرہ گناہوں سے معصوم ہونے کے بارے میں اختلاف ہے۔۱؎ تو دوسروں کے معصوم ہونے کی کیسے امید رکھی جاسکتی ہے،پھرجب یہ شرط نہ پائی جائے گی تویہ چیزامربالمعروف اورنہی عن المنکر کے ترک کرنے کا سبب بنے گی پس اس میں کتنی دوری ہے کہ وہ خودشراب نوشی کرتاہواوردوسروں کواس سے منع کرے اور کہے: مجھ پردوباتیں لازم ہیں پہلی رکنااوردوسری روکنااورمیں ان میں سے ایک توکررہاہوں اس امیدپرکہ مجھے دوسری کے ترک کی توفیق مل جائے۔ اورکافرکواس کام سے روکاگیاہے کیونکہ کافرکامسلمان کومنع کرنامسلمانوں پرمسلط ہے کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کافرمان ہے:
وَلَنۡ یَّجْعَلَ اللہُ لِلْکٰفِرِیۡنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیۡنَ سَبِیۡلًا ﴿141﴾٪
ترجمۂ کنزالایمان:اوراللہ کافروں کومسلمانوں پرکوئی راہ نہ دے گا۔(پ5،النسآء:141)

    اور مسلمان یہ کرسکتاہے پس وہ لوگوں کودھمکی دینے، ڈرانے اورمارنے وغیرہ میں سے جو چیزبھی اس کے لائق ہواس کے ساتھ منع کریگایہ حکم بادشاہ یاامام وغیرہ کے لئے مختلف نہیں پس ہروہ شخص جوغیرمناسب فعل کامرتکب ہواسے روکاجائے
۱؎: علامہ عبدالغنی نابلسی حنفی علیہ رحمۃ اللہ الغنی فرماتے ہیں:''انبیائے علیہم السلام شرک و کفر اور ہرایسے امر سے جو خلق کے لئے باعثِ نفرت ہو جیسے کذب و خیانت و جہل و غیر ہا صفات ذمیمہ (یعنی بری صفتوں)سے ،نیز ایسے افعال سے جو وجاہت اور مرّوت کے خلاف ہیں قبل نبوت اور بعد نبوت بالاجماع معصوم ہیں اور کبائر سے بھی مطلقاً معصوم ہیں اور حق یہ ہے کہ تعمدِصغائرسے بھی قبل نبوت اور بعدنبوت معصوم ہیں۔''
(الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ، الباب الثانی فی الامور المھمۃ فی الشریعۃ ،الفصل الاوّل فی تصحیح الاعتقاد،ج۱،ص۲۸۸)
Flag Counter