Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
158 - 415
ایسانہیں جواس کی نافرمانی کرتاہولیکن فرمانبرداری نہ کرے، جس کی اطاعت اس کی نافرمانیوں پرغالب ہوتویہ عدل ہے۔ جب یہ چیزاللہ عَزَّوَجَلَّ کے حق میں عدل ہے توتیرے حق میں زیادہ بہترہے پس تو خوبیوں کوظاہرکرنے والااوربری بات پرپردہ ڈالنے والاہوجاکیونکہ دعامیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان الفاظ کے ساتھ صفت بیان کی جاتی ہے اورکہاجاتاہے:
''یَا مَنْ یُّظْہِرُ الْجَمِیْلَ، وَیَسْتُرُ عَلَی الْقَبِیْحِ
ترجمہ:اے اچھائیوں کوظاہرکرنے والے اور برائیوں کی پردہ پوشی فرمانے والے۔''

    جانناچاہے !وہ شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ہاں پسندیدہ ہے، جواللہ عَزَّوَجَلَّ کی صفات سے متصف ہوکیونکہ وہ عیبوں پرپردہ ڈالنے والا اورگناہوں کوبخشنے والاہے۔یاد رکھو!آدمی کاایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسندنہ کرے جواپنے لئے پسندکرتاہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس سے توقع رکھتاہے کہ وہ اس کی پردہ پوشی کرے،اس کی لغزشوں کومعاف کرے اوراس کے راز وں کوچھپائے۔

    کہاجاتاہے کہ آزاد لوگوں کے سینے رازوں کی قبریں ہیں اوریہ بھی کہاجاتاہے کہ بیوقوف کادل اس کے منہ میں ہوتاہے اورعقل مندکی زبان اس کے دل میں ہوتی ہے۔ابنِ مُعْتَزکاشعرہے:
وَمُسْتَوْدَعِیْ سِرّاً تَبْوَاْتُ کَتْمَہ،		فَاَوْدَعْتُہ، صَدْرِیْ فَصَارَ لَہٗ قَبْرًا
    ترجمہ:میرے پاس اپنارازرکھوانے والے! میں نے تیرے رازکواپنے سینے میں رکھ دیااوروہ اس لئے قبربن گیا۔

    (۴)تعریف کرنا: چوتھا حق یہ ہے کہ اُس کی ایسی تعریف کرے جس سے وہ خوش ہوتاہو لیکن حق سے تجاوزنہ ہو۔

    اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ اُخُوت نشان ہے:
 ''اِذَا اَحَبَّ اَحَدُکُمْ اَخَاہُ فَلْیُخْبِرْہُ
ترجمہ:جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے محبت کرے تواسے بتادے ۔''
(الموسوعۃ لابن ابی الدنیا ،کتاب الاخوان ،باب اعلام الرجل أخاہ بشدۃ مودتہ ایاہ ،الحدیث۶۵،ج۸،ص۱۶۵)
    آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے یہ اس لئے فرمایاکیونکہ یہ چیزمحبت میں اضافے کاباعث ہے اوراس معنی میں بڑی اچھی بات کہی گئی ہے:
خُذْ مِنْ خَلِیْلِکَ مَا صَفَاوَدَعِ الَّذِیْ فِیْہِ الْکَدَرُ 		فَا لْعُمْرُ اَقْصَرُ مِنْ مُّعَاتَبَۃِ الْخَلِیْلِ عَلَی الْغَیَرُ
    ترجمہ: اپنے دوست سے اچھی باتوں کوقبول کرواوراس میں جوبری باتیں ہوں انہیں چھوڑدوکیونکہ زندگی اتنی نہیں کہ تم دوسری باتوں پردوستوں کوملامت کرتے رہو۔ایک شعرمیں کہاگیاہے :
وَلَسْتَ بِمُسْتَبْقٍ اَخاً لَا تَلُمْہُ 		عَلٰی شَعَثٍ اَیُّ الرِّجَالِ اَلْمُہَذَّبُ
    ترجمہ:تواپنے بھائی سے آگے بڑھنے والانہیں تواسے اس کی بری حالت پرملامت نہ کرکہ کون سا شخص کامل مہذب ہے۔
Flag Counter