Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
154 - 415
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے اُخوَّت کامعنٰی

دینی اوردنیاوی اُخوَّت میں فرق :
  شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ الفت نشان ہے:
اَلْاَرْوَاحُ جُنُوْدٌ مُّجَنَّدَۃٌ، فَمَا تَعَارَفَ مِنْھَا اِئْتَلَفَ وَمَا تَنَاکَرَمِنْہَا اِخْتَلَفَ۔
ترجمہ:ارواح ایک مجتمع لشکرتھیں۔ان میں جنہوں نے ایک دوسرے کو پہچاناوہ آپس میں محبت کرنے لگیں اورجنہوں نے ایک دوسرے کونہ پہچاناوہ الگ الگ ہوگئیں۔
(صحیح مسلم ،کتاب البر ،باب الأرواح جنود مجنّدۃ ،الحدیث۶۷۰۸،ص۱۱۳۷)
    سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمارصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ محبت نشان ہے، ارشاد فرمایا:
اِنَّ رُوْحَیِ الْمُؤْمِنَیْنِ لَیَلْتَقِیَانِ عَلٰی مَسِیْرَۃِ یَوْمٍ، مَارَاٰی اَحَدُھُمَا صَاحِبَہ، قَطُّ۔
ترجمہ:بے شک دومؤمنوں کی روحیں ایک دن کی مسافت پرباہم ملتی ہیں حالانکہ ان میں سے ایک نے دوسرے کوکبھی دیکھا نہیں ہوتا ۔
(المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند عبد اﷲ بن عمرو بن العاص ،الحدیث۶۶۴۷،ج۲،ص۵۸۸، بتغیرٍ قلیلٍ)
     انسان دوسرے سے یاتواپنی ذات کے لئے محبت کرتاہے کیونکہ دوسراانسان خوب صورت ہوتاہے اور ذاتی طور پر اسے پسند ہوتا ہے یاوہ شخص کسی خارجی مقصد کے لئے ذریعہ ہوتاہے اوریہ غرض مصالح دنیاکے متعلق ہے یادوسراشخص آخرت کے لئے وسیلہ ہوتا ہے۔یادوسرے سے محبت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ہوتی ہے اورمحض اسی کی خاطرہوتی ہے نہ اس دوستی سے مقصدحصولِ دنیا ہوتاہے نہ آخرت بلکہ اس سے محبت اس وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کابندہ ہے پس جوکسی شخص سے محبت کرتاہے تووہ اس سے بھی محبت کرتاہے جس سے وہ شخص محبت کرتا ہے اوریہی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے اُخوّت ہے جس طرح بنی عامر کامجنوں کہتاہے:
أَمُرُّ عَلَی الدِّیَارِ دِیَارِ لَیْلٰی أُقَبِّلُ ذَا الْجِدَارِ وَذَا الْجِدَارَا       

وَمَا حُبُّ الدِّیَارِ شَغَفْنَ قَلْبِیْ وَلٰکِنْ حُبُّ مَنْ سَکَنَ الدِّیَارَا
    ترجمہ:میں لیلیٰ کے علاقے سے گزرتاہوں تودیواروں کوبوسے دیتاہوں۔ اس علاقے کی محبت میرے دل پرغالب نہیں بلکہ میں اس کی محبت میں ایسا کرتاہوں جواس میں رہتاہے۔

    جس طرح اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے محبت کرنا ضروری ہے اسی طرح اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے نفرت کرنا بھی ضروری ہے جوکسی انسان سے اس لئے محبت کرتاہے کہ وہ اس کے محبوب کامحبوب ہے اوراس کے محبوب کی اطاعت کرنے والاہے توضروری ہے
Flag Counter