Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
140 - 415
احوال اوراموال کی نگرانی کرنانیز شوہرکے رشتہ داروں سے اچھابرتاؤ کرنالازم ہے۔

    نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہرشخص پرمجھ سے قبل جنت میں داخل ہونا حرام کیاہے، لیکن میں نے اپنی دائیں جانب دیکھاکہ ایک عورت مجھ سے پہلے جنت میں جارہی ہے۔ میں نے استفسارکیا یہ مجھ سے پہلے (جنت کے)دروازے تک کیسے پہنچی ؟تومجھ سے کہاگیا:''اے محمدصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم !یہ عورت خوب صورت تھی اوراس کے پاس یتیم بچیاں تھیں اس نے ان پرصبرکیایہاں تک کہ ان کا معاملہ جہاں تک پہنچنا تھاوہاں تک پہنچا،پس اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کے اس عمل کوپسندفرمایا۔''
(مکارم الاخلاق للخرائطی ،باب العطف علی البنات۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۶۰۵،ج۲،ص۱۴۵)
    مروی ہے کہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''وہ عورت جو اللہ عَزَّوَجَلَّ پر اور آخرت پرایمان رکھتی ہے اس کیلئے جائز نہیں کہ وہ کسی میت پرتین دن سے زیادہ سوگ منائے البتہ اپنے خاوندپرچارمہینے دس دن سوگ منائے ۔''عورت کیلئے اپنی عدت کے اختتام تک خاوندکے گھرمیں ٹھہرے رہنالازم ہے۔ وَاللہُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔
(سنن النسائی ،کتاب الطلاق ،باب عدۃ المتوفی عنھا زوجھا ،الحدیث۳۵۳۴،ص۲۳۱۸)
بقیہ حاشیہ ۔۔۔۔۔۔اور یہ جو بعض عوام میں مشہور ہے کہ لڑکی کو دو برس تک اور لڑکے کو ڈھائی برس تک پلا سکتے ہیں یہ صحیح نہیں یہ حکم دودھ پلانے کا ہے اور نکاح حرام ہونے کے لئے ڈھائی برس کا زمانہ ہے یعنی دو برس کے بعد اگرچہ دودھ پلانا حرام ہے مگر ڈھائی برس کے اندر اگر دودھ پلا دے گی، حرمت نکاح ثابت ہو جائے گی اور اس کے بعد اگر پیا تو حرمت نکاح نہیں اگرچہ پلانا جائز نہیں۔''    (الدرالمختار،کتاب النکاح،باب الرضاع، ج۴، ص۳۸۷ تا۳۸۹،ملخصا)
Flag Counter