Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
132 - 415
 حضرت سیِّدُناانس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشادفرمایا: ''جب کوئی تمہاری عزت کرے تواسے قبول کرو، رَد نہ کرو کیونکہ یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عزت کرنا ہے ۔''

    چند افراد تھال میں ایک ہی بار ہاتھ دھولیں تو بھی کوئی حرج نہیں اور جہاں تک ممکن ہو تمام لوگوں کاپانی تھال میں جمع کرنا مستحب ہے۔

    شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکافرمانِ والاشان ہے:
''اِجْمَعُوْا وَضُوْءَ کُمْ جَمَعَ اللہُ شَمْلَکُمْ
ترجمہ: اپنے وضو کا پانی اکٹھا کرو اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہارے بکھرے ہوئے کام جمع فرمادے گا۔''
(شعب الایمان للبیھقی،باب فی المطاعم والمشارب ،فصل فی آداب الأکل والشرب ،الحدیث۵۸۱۹،ج۵،ص۷۱)
     اوربہتر یہی ہے کہ صاحبِ دعوت خود مہمانوں کے ہاتھوں پر پانی انڈیلے اور(پانی والا) تھال دائیں طر ف سے پھیرا جائے ۔وہ کام جسے لوگ ناپسند کرتے ہیں اس کے کرنے سے بچنا چاہے مثلاً کھانے میں ان کی طرف دیکھنا ،بر تن میں ہاتھ جھاڑنا ، قلَّتِ اَکل(یعنی کم کھانے) کو ظاہر کرنے کے لئے ان سے پہلے کھانا کھانا چھوڑدینا ۔

     حضرت سیِّدُناجعفر بن محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم دستر خوان پر اپنے بھائیوں کے ساتھ بیٹھو تو زیادہ دیر بیٹھو کیونکہ یہ ساعتیں تمہاری عمر میں شمار نہیں ہوتیں۔''

    سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ ذیشان ہے:
لاَ تَزَالُ الْمَلَائِکَۃُ تُصَلِّیْ عَلٰی اَحَدِکُمْ مَا دَامَتْ مَائِدَتُہ، مَوْضُوْعَۃً بَیْنَ یَدَیْہِ حَتّٰی تُرْفَعَ۔
ترجمہ:فر شتے تم میں سے ہرایک کے لئے رحمت کی دعا مانگتے رہتے ہیں جب تک اس کا دستر خوان اس کے سامنے ہو یہاں تک کہ اسے اٹھا لیا جائے ۔
(المعجم الاوسط ،الحدیث۴۷۲۹،ج۳،ص۳۲۴، بدون'' بین یدیہ حتی ترفع'')
    حضرت سیِّدُناحسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:''بندہ جو کچھ اپنے اوپر، اپنے ماں باپ پر اور دوسروں پر خرچ کرتا ہے اس کا بروزِقیامت حساب لیا جائے گا۔ البتہ جو کچھ وہ اپنے بھائیوں کی دعوت پر خرچ کرتا ہے (اس کاحساب نہ ہوگا) اور یہ اس کے لئے جہنم کی آگ سے آڑ بن جائے گا۔''

    امیرالمؤمنین مولیٰ مشکل کشا حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں کہ'' کھانے کے ایک
Flag Counter