Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
130 - 415
نہ نکالتے، اگر پسند آتا تو کھالیتے ورنہ چھوڑ دیتے اور اپنے سامنے سے کھاتے البتہ پھل اِدھر اُدھر سے کھاسکتا ہے ۔نبی اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے فرمایا:
''کُلْ مِمَّا یَلِیْکَ
یعنی اپنے آگے سے کھاؤ۔''
(صحیح البخاری ،کتاب الأطعمۃ ،باب الأکل مما یلیہ ،الحدیث۵۳۷۷،ص۴۶۴)
     پھر آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا ہاتھ مبارک پھل پر ادھر ادھر گھومنے لگا ،آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے اس بارے میں پوچھا گیا توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:
لَیْسَ ھُوَنَوْعًاوَّاحِدًا
یعنی یہ ایک قسم کا کھانا نہیں۔''
(جامع الترمذی ،کتاب الأطعمۃ ،باب ماجاء فی التسمیۃ فی الطعام ،الحدیث۱۸۴۸،ص۱۸۳۹،مفہوماً)
    اور پیالے کے گر دسے او رکھانے کے درمیان سے نہ کھائے بلکہ رو ٹی کو کنارو ں سے کھائے، چھری کے ساتھ رو ٹی یا گوشت نہ کاٹے اس سے منع کیا گیا ہے۔

    نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:'
'اِنْھَشُوْا نَھْشًا
ترجمہ: گو شت کو دانتو ں سے نوچ کر کھاؤ ۔''
(جامع الترمذی ،کتاب الأطعمۃ ،باب ماجاء [أنہ قال]: انھشوا اللحم نھشا ،الحدیث۱۸۳۵،ص۱۸۳۸)
ر وٹی پر پیالہ یا کوئی اور چیز نہ رکھے مگر جس چیز کے ساتھ روٹی کھارہا ہے (اسے رکھ سکتا ہے جیسے اچار وغیرہ )۔

    سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عزَّت نشان ہے :
اَکْرِمُوا الْخُبْزَ فَاِنَّ اللہَ تَعَالٰی اَنْزَلَہٗ مِنْ بَرَکَاتِ السَّمَاءِ۔
ترجمہ:روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے آسمانی بر کات سے اتارا ہے۔
(الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ ،حرف الزای المنقوطۃ ،الرقم۲۹۵۶۔زید ابو عبد اﷲ ،ج۲،ص۵۱۶)
    اور رو ٹی کے ساتھ ہاتھوں کو نہ پونچھے۔نبئ رحمت ، شفیعِ امّت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:'' جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اسے اٹھالے، اگر اس کے ساتھ کچھ لگا ہوا ہو تو اسے دور کردے اسے شیطان کے لئے نہ چھوڑے ۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الأشربۃ ،باب استحباب لعق الأصابع ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث۵۳۰۱،ص۱۰۴۰)
    اور انگلیوں کوچاٹ لینا چاہے۔ گرم کھانے میں پھونک نہ مارے کہ اس سے منع کیا گیا ہے۔کھجوریں طاق عدد میں کھائے اور ایک ہی پلیٹ میں کھجوریں اورگٹھلیاں جمع نہ کرے۔

    پینے کے آداب میں سے یہ ہے کہ گلاس کو دائیں ہاتھ میں پکڑے ، بسم اللہ پڑھے، چھوٹے چھوٹے گھونٹ لے ، چوس کر پئے اور بڑے گھونٹ نہ بھرے کہ اس سے جگر کی بیماری پیدا ہوتی ہے ۔اورپینے کے بعد یہ پڑھے:
''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ
Flag Counter