Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
123 - 415
صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا ارشاد مغفرت بنیاد ہے: ''جو اس طرح دعا کرے: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ تیری ذات پاک ہے،میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا اور برے اعمال کئے،مجھے بخش دے کیونکہ تیرے سوا کوئی بخشنے والا نہیں تو اس کے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں اگرچہ چیونٹیوں کے رینگنے کی طرح ہی (پوشیدہ) ہوں۔''
 (تفسیرالقرطبی،سورۃ آل عمران،تحت الآیۃ۱۷،الجزالرابع تحت جلد۲،ص۳۲)
    حضرت سیِّدُنا فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:'' گنا ہ چھوڑے بغیر استغفار کرنا جھوٹوں کی توبہ ہے۔''
دُعا کے بہتر ا لفاظ:
    اور مستحب یہ ہے کہ دعا ان الفاظ کے ساتھ شروع کرے:
''سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْعَلِیِّ الْاَعْلَی الْوَھَّابِ،لَااِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّایَمُوْتُ،وَہُوَعَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ،رَضِیْتُ بِاللہِ رَباًّ وَبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَّبِمُحَمَّدٍصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیًّا،ثُمَّ یَقُوْلُ:اَللّٰھُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ،عَالِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّھَادَۃِ،رَبَّ کُلِّ شَیْءٍ وَّمَلِیْکَہ،، اَشْہَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ،اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ،وَمِنْ شَرِّ الشَّیْطٰنِ وَ شِرْکِہٖ
 ترجمہ:میرا رب پاک ہے جو بلند، اعلیٰ اور بہت عطا کرنے والا ہے ،اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ واحدہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے با دشاہی ہے، اسی کے لئے حمد ہے، وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ زندہ ہے، اسے موت نہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رب ہونے ، اسلام کے دین ہونے اور حضرت سیِّدُنامحمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے نبی ہونے پر راضی ہوں۔ پھر اس طرح عرض کرے: ''اے زمینوں اور آسمانوں کے پیدا فرمانے والے!اے پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے!اے ہر شے کے رب اور اس کے مالک!میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ،میں اپنے نفس ، شیطان اور شرک کے شر سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں۔''

    پھر یہ دعامانگے:
''اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْاَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعَافِیَۃَ فِیْ دِیْنِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِیْ وَآمِنْ رَوْعَاتِیْ
ترجمہ:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!میں تجھ سے معافی اور اپنے دین ، اہل اور مال کی سلامتی کا سوال کرتا ہوں، اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میرے عیوب کو ڈھانپ دے اور مجھے میرے خوف سے امن عطا فرما۔''

    جان لو!دعائیں بہت سی ہیں لہٰذا اسی دعا میں مشغو ل رہو جس میں اپنے نفس کو بھی حاضر سمجھو پس سلام ہے اس پرجو ہدایت کی پیروی کرے ۔
Flag Counter