Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
122 - 415
اِسْتِغفارکی فضلیت:
    اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرما تاہے:
وَالَّذِیۡنَ اِذَا فَعَلُوۡا فَاحِشَۃً اَوْ ظَلَمُوۡۤا اَنْفُسَہُمْ ذَکَرُوا اللہَ فَاسْتَغْفَرُوۡا لِذُنُوۡبِہِمْ ۪
ترجمۂ کنزالایمان: اور وہ کہ جب کوئی بے حیائی یا اپنی جانوں پر ظلم کریں اللہ کو یاد کر کے اپنے گناہوں کی معا فی چاہیں۔(پ4،اٰل عمران: 135)

    اللہ عَزَّوَجَلَّ کافرمانِ عالیشان ہے:
 وَالْمُسْتَغْفِرِیۡنَ بِالۡاَسْحَارِ ﴿17﴾
ترجمۂ کنزالایمان : اور پچھلے پہر سے معافی مانگنے والے ۔(پ3،اٰل عمران: 17)

    نبئ کریم،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ والاشان ہے:
اِنِّیْ لَأَ سْتَغْفِرُاللہَ وَأَتُوْ بُ اِلَیْہِ فِی الْیَوْمِ وَاللَّیْلَۃِ سَبْعِیْنَ مَرَّۃً۔
ترجمہ:میں دن رات ستر مرتبہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے استغفار کرتا اور اس کی بارگاہ میں تو بہ کرتا ہوں۔
(کتاب الدعاء للطبرانی ،باب من قال سبعین مرۃ ،الحدیث۱۸۳۸،ص۵۱۶, بدون واللیلۃ)
    شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہا کافرمانِ ذیشان ہے:
مَاأَصَرَّ مَنِ اسْتَغْفَرَوَاِنْ عَا دَ فِی الْیَوْمِ سَبْعِیْنَ مَرَّۃً۔
ترجمہ:وہ شخص جو استغفار کرے گناہ پر اصرار کرنے والا نہیں اگر چہ وہ ایک دن میں ستربارگناہ کرے۔
(سنن ابی داؤد ،کتاب الوتر ،باب فی الاستغفار ،الحدیث۱۵۱۴،ص۱۳۳۵)
    سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ ذی وقارہے: '' جو شخص گناہ کرتا ہے اور پھر یقین رکھتا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے گناہ پر مطلع ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے گناہ معاف فرمادیتا ہے اگر چہ وہ استغفار نہ بھی کرے۔''
   (المعجم الاوسط ،الحدیث۴۴۷۲،ج۳،ص۲۴۴)
    حضور نبئ رحمت، شفیعِ اُمّت، قاسم نعمت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:'' اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرما تا ہے:'' اے میرے بند و! تم سب گنہگار ہو سوائے اس کے جسے میں عا فیت دوں پس تم مجھ سے بخشش مانگو میں تمہیں بخش دو ں گا اور جس شخص کویہ یقین ہو کہ میں اسے بخشنے پرقادرہوں تومیں اسے بخش دیتاہوں اورمجھے کچھ پر واہ نہیں۔''
(مصنف ابن ابی شیبۃ ،کتاب الدعاء ،باب فی مسألۃ العبد لربہ وأنہ لا یخیبہ ،الحدیث۳،ج۷،ص۹۰)
    تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت عَزَّوَجَلَّ و
Flag Counter