Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
116 - 415
باب8:         تلاوت قرآن پاک کا بیان
    نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ فضیلت نشان ہے :
مَنْ قَرَأَ الْقُرْأۤنَ ثُمَّ رَأٰی أَنَّ اَحَدًا اُوْتِیَ اَفْضَلَ مِمَّا اُوْتِیَ فَقَدْ اِسْتَصْغَرَ مَا عَظَّمَہ، اللہُ تَعَالٰی۔
ترجمہ:جس نے قرآن پڑھا پھر یہ خیال کیا کہ کسی کو اس سے افضل چیز عطا کی گئی ہے تو اس نے اس چیز کو حقیر جانا جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے عظمت عطا فرمائی ہے ۔
(الاستیعاب فی معرفۃ الأصحاب ،باب حرف الراء ،باب رجاء ،الرقم۷۷۲،رجاء الغنوی ،ج۲،ص۷۵ مفہوماً)
    سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ ذی وقارہے:
مَا مِنْ شَفِیْعٍ اَفْضَلُ مَنْزِلَۃً عِنْدَاللہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنَ الْقُرْآنِ لَا نَبِیٌ وَّلَا مَلَکٌ وَلَا غَیْرُھُمَا۔
ترجمہ: اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بار گاہ میں بروز ِقیامت قرآن پاک سے زیادہ کسی شفاعت کرنے والے کا مرتبہ نہ ہوگا۔نہ کسی نبی کا، نہ فرشتے کا اور نہ ہی کسی اور کا۔

    شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال، رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ورضی اللہ تعالیٰ عنہاکافرمانِ خوشبودارہے: ''بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مخلوق کو پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے سورہ طٰہٰ اور سورہ یٰسین کی تلاوت فرمائی۔ جب فر شتو ں نے قرآن کو سنا تو کہا: مبارک ہو اس امت کے لئے جن پر یہ قرآن نازل ہوگا، مبارک ہیں وہ سینے جو اسے اٹھائیں گے اورخوشخبری ہے ان زبانوں کے لئے جو اس کی تلاوت کریں گی۔ ''
(سنن الدارمی، کتاب فضائل القرآن ،باب فی فضل سورۃ طہٰ ویٰسۤ ،الحدیث۳۴۱۴،ج۲،ص۵۴۷تا۵۴۸)
غا فل لوگو ں کی تلاوت کی مذمت:
    حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشادفرمایا: ''بہت سے تلاوتِ قرآن کرنے والے ایسے ہیں کہ قرآن ان پر لعنت بھیجتا ہے ۔''

    حضرت سیِّدُنا ابو سلیمان دارانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:'' دو زخ کے فرشتے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نا فرمان حاملینِ قرآن کو بت پر ستو ں سے بھی جلدی پکڑیں گے۔''

    تورات شریف میں ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتا ہے:'' اے میرے بندے ! کیا تجھے مجھ سے حیا ء نہیں آتی؟ تیرے پاس کسی دوست کا خط آتا ہے اور تو راستے میں چل رہا ہو تو راستے سے ہٹ کر اسے پڑھنے کے لئے بیٹھ جاتا ہے او ر اس کے ایک ایک
Flag Counter