سیِّدُنا حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہما ، حضرت سیِّدُنا عثمان غنی ، حضرت سیِّدُنا علی بن حسین بن علی ، حضرت سیِّدُنا محمد بن علی ، حضرت سیِّدُنا جعفر بن محمد اور حضرت سیِّدُنا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی قبر وں کی زیارت کرے، مسجد فا طمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا میں نماز پڑھے اور حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے صاحبزادے حضرت سیِّدُنا ابراہیم اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی قبروں کی زیارت کرے ۔
حاجی کو چاہے کہ وہ راستہ میں تجارت نہ کرے تا کہ سفر حج سے اس کا ارادہ صرف عبادت ہی ہواور جہاں تک دوسرے کا
خرچ برداشت کرنا ممکن ہو کہ تو کرے اور حج میں اپنی تو جہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طر ف رکھے اور اسے کسی حال میں بھی نہ بھولے۔