Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
103 - 415
اللہ عَزَّوَجَلَّ سب سے بڑا ہے، اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میں تجھ پر ایمان لاتے ہوئے، تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے،تیرے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے اور تیرے نبی حضرت سیِّدُنامحمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے(طواف کرتا ہوں)۔ اب طواف کرے ،حجر اسود سے گزرنے کے بعد سب سے پہلے بیت اللہ شریف کا دروازہ آتاہے تو یہاں پڑھے :
اَللّٰھُمَّ ھٰذَا الْبَیْتُ بَیْتُکَ
۔۔۔۔۔۔الخ۔جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے۔

    (۴)پہلے تین چکروں میں رمل کرے۔ ۱؎ اور آخری چار چکروں میں سکون سے چلے اور ہر چکر میں حجر اسود اور رکن یمانی کا اِستِلا م مستحب ہے۔ ۲؎

    (۵)جب طواف کے سات چکر پورے ہوجائیں تو ملتزم کے پاس آئے اور یہ حجر اسود اور دروازے کے درمیان ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں دعا قبول ہوتی ہے،بیت اللہ شریف سے چمٹ جائے، اپنے پیٹ کو بیت اللہ شریف سے ملادے اور بیت اللہ شریف کے پردوں سے چمٹ جائے اس پر اپنا دایاں رخسار رکھے اور بازوؤں اور ہتھیلیوں کو اس پر کھول دے اور کہے :''اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! اے اس قدیم گھر کے رب! میری گردن کو جہنم سے آزاد فرما اور مجھے مردود شیطان سے پناہ عطا فرما اور ہر برائی سے پناہ دے اور جو چیز تو نے مجھے عطا فرمائی اس پر قناعت عطا فرما اور جو کچھ مجھے عطا فرمایا اس میں برکت پید افرما۔اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! یہ گھر تیرا ہے ،یہ بندہ تیرا بندہ ہے اور یہ جہنم سے تیری پناہ طلب کرنے والوں کا مقام ہے۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!مجھے اپنی بارگاہ میں انے والوں میں سے بہتر لوگوں میں کردے۔

    اور بکثرت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد بیان کرے اور نبی اکرم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر درود بھیجے۔

    (۶)جب اس سے فارغ ہو تو مقام ابراہیم(علیہ السلام) کے پیچھے دو رکعتیں پڑھے، پہلی رکعت میں سورۃ الکافرون اور دوسری میں سورۂ اخلاص کی تلاوت کرے۔ یہ طواف کی دورکعتیں ہیں۔امام زہری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:''یہ سنت ہے کہ بندہ ہر سات چکروں کے بعد دورکعت نماز ادا کرے۔''
پانچواں ادب:
    سعی کے متعلق، جب طواف سے فارغ ہو جائے توباب صفا سے نکل جائے(آج کل ایسی صورت نہیں کیونکہ صفا و مروہ کے
۱؎: امیرِا ہل سنت، امیرِدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطا رؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ تحریرفرماتے ہيں:رمل سے مراد یہ ہے کہ'' جلد جلد چھوٹے قدم رکھتے، شانے ہلاتے چلیں۔بعض لوگ کودتے اور دوڑتے ہوئے جاتے ہیں یہ سنت نہیں ہے۔''(رفیق الحرمین،ص۷۰) 

۲؎: ''حَجَرِ اسود کو بوسہ دینے یا ہاتھ سے چھو کر چومنے یا ہاتھوں کا اشارہ کرکے انہیں چوم لینے کو اِستِلام کہتے ہيں۔'' (رفیق الحرمین،ص۷۰)
Flag Counter