Brailvi Books

لباب الاحیاء (احیاء العلوم کا خلاصہ)
101 - 415
    (۲)حرم شریف کے شروع میں داخل ہوتے وقت مکہ مکرمہ سے باہر ہی یہ دعا پڑھے:
 اَللّٰھُمَّ ھٰذَا حَرَمُکَ وَ اَمْنُکَ، فَحَرِّمْ لَحْمِیْ وَ دَمِیْ وَ بِشْرِیْ عَلَی النَّارِ ،وَ اَمِّنِّیْ مِنْ عَذَابِکَ یَوْمَ تَبْعَثُ عِبَادَکَ، وَاجْعَلْنِیْ مِنْ اَوْلِیَائِکَ وَ اَہْلِ طَاعَتِکَ
ترجمہ:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! یہ تیرا حرم امن کی جگہ ہے پس میرا گوشت میرا خون اور میری کھال کو جہنم پر حرام کر دے جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا اس دن مجھے اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا اور مجھے اپنے اولیاء اور اطاعت گزار بندوں میں سے کر دے۔

    (۳)مکہ مکرمہ میں وادی ابطح کی طرف سے داخل ہو اور یہ ثنیہ کَدا(کاف پر زبر کے ساتھ) ہے رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے عام راستہ سے ہٹ کر یہ راسۃ اختیار فرمایا تھا اور ثنیہ کُدا(کاف پر پیش کے ساتھ)سے باہر نکلے پہلی وادی بلند ہے اور دوسری پست ۔''

    (۴)جب وہ مکہ مکرمہ میں داخل ہو اور دیوار تک پہنچے(جو پہلے دور میں تھی ) تو جو نہی اس کی نظربیت اللہ پر پڑے تو یہ پڑھے:
'' لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ ،اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلاَمُ،وَ مِنْکَ السَّلاَمُ،وَ دَارُکَ دَارُ السَّلاَمِ،تَبَارَکْتَ یَا ذَاالْجَلَالِ وَ الْاِکْرَامِ،اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھٰذَا بَیْتُکَ ،عَظَّمْتَہ، وَ کَرَّمْتَہ، وَ شَرَّفْتَہ، ،اَللّٰھُمَّ فَزِدْہُ تَعْظِیْمًا،وَزِدْہُ تَشْرِیْفًاوَّ تَکْرِیْمًا
ترجمہ: اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ عَزَّوَجَلَّ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ تو ہی سلامتی والا ہے اور سلامتی تیری طرف سے ہے، تیرا گھر سلامتی کا گھر ہے، اے بزرگی و عزت والے رب، تو برکت والا ہے، اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! بے شک یہ تیرا گھر ہے، تو نے اسے عظیم بنایا، عزت بخشی اورشرف عطا فرمایا، اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! اس کی تعظیم،شرافت اور تکریم میں اضافہ فرما۔

    (۵)جب مسجد حرام میں داخل ہو تو باب بنی شیبہ سے داخل ہو اور یہ پڑھے:
بِسْمِ اللہِ،وَبِاللہِ،وَمِنَ اللہِ ،وَ اِلَی اللہِ وَفِیْ سَبِیْلِ اللہِ وَ عَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللہِ
ترجمہ: اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نام سے اور اسی کے راستے میں اور رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی ملت پر داخل ہوتا ہوں۔''جب بیت اللہ شریف کے قریب ہو تو یہ پڑھے :
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَ سَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی،اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَ نَبِیِّکَ، وَعَلٰی اِبْرَاہِیْمَ خَلِیْلِکَ ،وَ عَلٰی جَمِیْعِ اَنْبِیَائِکَ وَ رُسُلِکَ
ترجمہ :تمام تعریفیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں اور اس کے منتخب بندوں پرسلام ہو ،اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! حضرت سیِّدُنا محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر رحمت نازل فرما جو تیرے بندے اور نبی ہیں اور حضرت سیِّدُنا ابراہیم علیہ السلام پر جو تیرے خلیل ہیں اور اپنے تمام انبیاء و رسل علیہم السلام پررحمت نازل فرما۔'' اور ہاتھ اٹھا کر یہ دعا کرے:'' اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میں اس مقام پر اور حج کے پہلے عمل پر تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میری توبہ قبول فرما، میری خطاؤں سے درگزر فرما، میرا بوجھ مجھ سے
Flag Counter