Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
99 - 692
 ابھی توبہ کر لینے اور زَبان کو قابو میں رکھنے میں عافیَّت ہے ،ورنہ جو لوگ کُفر کی موت مر کرہمیشہ ہمیشہ کیلئے واصِلِ جہنَّم ہوجائیں گے وہ بَہُت ہی پچھتائیں گے۔ ان جہنَّمیوں کا اوراہلِ جنّت کا مُکالمہ (مُکا۔ لَ ۔ مَہ ) مُلاحَظہ فرمایئے جو کہ نہایت ہی قابلِ عبرت ہے۔ چُنانچِہ اس کو پارہ 29 سورۃُ المُدَّثِّرکی آیت نمبر40 تا 47 میں اس طرح بیان کیا گیا ہے :
فِیۡ جَنّٰتٍ ۟ؕۛ یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿ۙ۴۰﴾عَنِ الْمُجْرِمِیۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾مَا سَلَکَکُمْ فِیۡ سَقَرَ ﴿۴۲﴾قَالُوۡا لَمْ نَکُ مِنَ الْمُصَلِّیۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾وَ لَمْ نَکُ نُطْعِمُ الْمِسْکِیۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾وَ کُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الْخَآئِضِیۡنَ ۙ﴿۴۵﴾وَ کُنَّا نُکَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیۡنِ ﴿ۙ۴۶﴾حَتّٰۤی اَتٰىنَا الْیَقِیۡنُ ﴿ؕ۴۷﴾
ترجمۂ  کنزالايمان:باغوں میں پوچھتے ہیں، مجرموں سے، تمہیں کیا بات دوزخ میں لے گئی؟ وہ بولے :ہم نماز نہ پڑھتے تھے اور مسکین کو کھانا نہ دیتے تھے اور بَیہودہ فکر والوں کے ساتھ بَیہودہ فکریں کرتے تھے اور ہم انصاف کے دن کو جُھٹلاتے رہے یہاں تک کہ ہمیں موت آئی۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کا جسم ماننا کیسا؟
سُوال:اللہ عَزَّوَجَلَّ کو انسان کی طرح بدن والا ماننا کیسا ہے؟
Flag Counter