| کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب |
جواب:ایسا کہنے یا ماننے والا کافر ہے۔میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰنا شاہ امام اَحمد رَضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فتاویٰ رضویہ،جلد14، صَفْحَہ 250 پر''دُرِّمُختار''کے حوالے سے نَقل کرتے ہیں: ''اگر ضَروریاتِ دین سے کسی چیز کامنکِرہو تو کافر ہے جیسے یہ کہناکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اَجسام کے مانند جسم ہے ۔""
(دُرِّمُختار ج2 ص 358)
''اللہ عَزَّوَجَلَّ مکان سے پاک ہے''کے بارے میں سُوال جواب ''روزی دینے والا اوپر بیٹھا ہے ''کہنا کیسا؟
سُوال:''روزی دینے والا یا انصاف کرنے والا اوپر بیٹھا ہے۔ ''کہنا کیسا؟
جواب:یہ کلِمۂ کُفْر ہے کیوں کہ اس میں اللہُ الرَّحمٰن عَزَّوَجَلّ َکے لئے سَمْت و مکان ثابِت کئے گئے ہیں۔ صَدْرُالشَّرِیْعَہ ، بَدْرُ الطَّريقہ حضرت علامہ مَوْلانامُفتی محمد امجَد علی اعظمی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے مکان ثابِت کرنا کُفْر ہے کہ وہ مکان سے پاک ہے، یہ کہناکہ''اوپر خُدا ہے نیچے تم ''یہ کَلِمَۂ