Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
95 - 692
حضرتِ سیِّدُنا قَتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں:آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:کاش!میں راکھ ہوتا جسے ہوائیں اُڑا لے جاتیں۔
(الزھد للامام احمد بن حنبل ص 172)
اللہُ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(3) کاش!میں روزِ قِیامت نہ اٹھایا جاؤں
امیرُالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جوکہ حُضورِ پُرنور ،شافِعِ یومُ النُّشُورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مُقرَّب ترین صَحابہ کرام علیھم الرضوا ن میں سے ہیں، خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے غَلَبہ کی بنا پر فرماتے ہیں:کاش!مرنے کے بعد مجھے دوبارہ نہ اُٹھایا جاتا۔
( اِحْیاءُ الْعُلُوم ج4 ص 226 )
اللہُ  رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کاش کہ میں دنیا میں پیدا نہ ہوا ہوتا          قبرو حشر کاسب غم ختم ہو گیا ہوتا

آہ!سلبِ ایماں کا خوف کھائے جاتا ہے

کاش!مِری ماں نے ہی مجھ کو نہ جنا ہوتا
Flag Counter