Brailvi Books

کفریہ کلِمات کے بارے میں سوال جواب
93 - 692
 مرضی ہو تو بعدِ(قبولِ)اسلام ان (یعنی سابِقہ شوہروں)سے بھی نِکاح کر سکیں گی ۔''
امتحانی پرچہ میں مُرتد لیڈر کے بارے میں سوال آئے تو۔۔۔۔؟
سُوال:اِ س جواب سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امتحانی پرچوں میں کسی مُرتَد لیڈر کے فضائل کے بارے میں سُوال ہو تو اُس کا جواب نہ دیا جائے؟
جواب:بے شک نہ دیا جائے چاہے امتحان میں فیل ہوناپڑے۔ اگر اس لیڈر کے مُرتَد ہونے کے بارے میں یقینی معلومات ہونے کے باوجُود جواب میں مسلمان لکھ دیا تو لکھنے والا بالغ یا سمجھدار نابالغ طالب علم خود کافر و مُرتَد ہو جائے گا مزید تفصیل گزشتہ جواب میں موجود ہے۔
لاکھوں بلا میں پھنسنے کو روح بدن میں آئی کیوں!
 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم دنیا میں پیدا ہوکر واقعی سخت امتحان میں مبتَلا ہو چکے ہیں۔ بَہُت احتِیاط سے زندگی بسر کرنی چاہئے اگر خدانخواستہ کسی کے قول و فِعل سے اس پر کُفرقطعی نافِذ ہو گیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نہ کرے بِغیر توبہ وتجدیدِ ایمان کے موت آپہنچی تو
Flag Counter